قومی

Uddhav Thackeray questions: بھیڑ تیجسوی کی، جیت دوسروں کی؟ بہار نتائج پر ادھو ٹھاکرے نے اٹھائے سوال

بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج پرپورے ملک سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ وہیں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے بہار میں بی جے پی کی زبردست جیت پر کہا کہ جو جیتا وہی سکندر۔ لیکن اس بیان پر شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات کوئی سمجھ نہیں پا رہا ہے کہ سکندر جیت کیسے رہا ہے۔

این ڈی اے کی جیت پر سوال

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بہار انتخابی نتائج پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم دیویندر فڈنویس نے کہا جو جیتا وہی سکندر، مگر حقیقت یہ ہے کہ کوئی یہ سمجھ نہیں پا رہا کہ سکندر جیت کیسے رہا ہے۔ ادھو نے سوال کیا کہ اگر تیجسوی یادو ہار رہے تھے، تو ان کی ریلیوں میں اتنی بڑی بھیڑ کہاں سے آ رہی تھی؟ کیا وہ اے آئی سے آئے تھے؟

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جہاں عوام اتنی بڑی تعداد میں جمع ہو رہی ہے وہاں امیدوار ہار رہے ہیں، اور جن کی ریلیوں میں خاص بھیڑ نہیں تھی وہ جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار روپے بھی ایک انتخابی فیکٹر ہے، مگر عوام روزانہ جو تکلیفیں اٹھا رہی ہے وہی اصل سچائی ہے۔ ادھو نے کہا کہ ہم مہاراشٹر کے بارے میں سوال اٹھا رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کوئی جواب نہیں دے رہا ہے۔

کانگریس تنہا لڑے گی بی ایم سی انتخابات

واضح رہے کہ ممبئی میں بی ایم سی کے انتخابات ممکنہ طور پر جنوری 2026 میں ہوں گے اور اس  متعلق حکمراں و اپوزیشن دونوں جماعتیں بھرپور تیاری میں ہیں۔ بہار انتخابات کے بعد کانگریس نے ممبئی کے بی ایم سی انتخابات اکیلے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر پوچھے گئے سوال پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے لیے فیصلہ لے سکتے ہیں اور ہم اپنے لیے فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ علاقائی پارٹیوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کسی کو انہیں قومیت کا گیت یاد دلانا چاہیے: پنجاب، سندھ، گجرات، مراٹھا۔

این ڈی اے کو 202 نشستوں کی واضح اکثریت

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کو 202 نشستوں کی واضح اکثریت ملی ہے۔ بی جے پی نے 89 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت حاصل کی، جبکہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے 85 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اسی کے ساتھ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو 19 نشستیں، ہندوستان عوام مورچہ کو 5 اور آر ایل ایم (اوپیندر کشواہا) کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: خدمت کا جذبہ دنیا کی سب سے بڑی نیکی ہے: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا ایک شلوک کیا شیئر

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ سنسکرت شلوک مہابھارت کے شانتی پرب…

15 minutes ago

Tears in his eyes: آنکھوں میں آنسو، میسی کا ارجنٹینا کی جرسی میں الوداعی میچ کو دیا گیا دی لاسٹ ٹینگوکا نام

لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…

49 minutes ago

Triple Murder in Dehradun: دہرادون میں ٹرپل مرڈر، بزرگ جوڑے اور ملازمہ کے قتل سے سنسنی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص گرفتار

پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…

1 hour ago

Tragedy in Vrindavan: ورنداون میں دردناک حادثہ،گروکل کے 4 طلبہ کی موت، ایک کی حالت تشویشناک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی موقع…

2 hours ago