قومی

Kanhaiya Lal Murder Case: ادے پور: کنہیا لال قتل کیس کا ملزم جاوید جیل سے رہا، ثبوت کو ناکافی بتاکر عدالت نے دی تھی ضمانت

اجمیر: ادے پور میں کنہیا لال قتل کیس میں شریک ملزم جاوید جیل سے باہر آ گیا ہے۔ ہفتہ کی صبح اسے اجمیر کی ہائی سیکورٹی جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا۔ جاوید منہ چھپاتے ہوئے جیل سے باہر آیا اور اپنے بھائی محمد شمشیر کے ساتھ گاڑی میں چلا گیا۔ راجستھان ہائی کورٹ کی جے پور بنچ نے 5 ستمبر کو کیس کی سماعت کی۔ اسے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر منظور کیا گیا۔ جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس پرویر بھٹناگر کی ڈویژن بنچ نے جاوید کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

جاوید پر کلیدی ملزم کے ساتھ مل کر کنہیا لال کے قتل کی سازش کرنے کا الزام تھا لیکن ہائی کورٹ نے شواہد اور سماعت کی بنیاد پر اس کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ جاوید کے خلاف کافی ثبوت نہیں ہیں۔ اس لیے اسے قید میں رکھنا ضروری نہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ 28 جون 2022 کو کنہیا لال ساہو کا ادے پور میں گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ غوث محمد اور محمد ریاض نے یہ واردات انجام دی تھی۔ ملزم نے اس قتل کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ اس واقعہ کے چند دن بعد راجستھان پولیس نے دونوں کلیدی ملزمین کو گرفتار کر لیا تھا۔

جاوید پر محمد ریاض اور غوث محمد کے ساتھ قتل کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ جاوید پر الزام ہے کہ اس نے کال پر کنہیا لال کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی۔ اس نے قتل کیس کے دونوں کلیدی ملزمان کو بتایا تھا کہ کنہیا لال اپنی دکان پر موجود ہے۔

جاوید کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اسے کال کی تفصیلات کی بنیاد پر ہی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جس سے یہ ثابت ہو کہ جاوید اس دن موقع پر موجود تھا یا اس نے کلیدی ملزم کو کنہیا لال کے بارے میں معلومات دی ہوں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

44 mins ago

School Upgradation Program: تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسکول اپگریڈیشن پروگرام کا انعقاد

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے اسکولوں کے معیارکوبلند کرنے کے لئے ایک…

47 mins ago

UP News: اتر پردیش کے بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت کیسے ہوگی ختم ؟ اکھلیش نے یوگی حکومت کو بتایا خصوصی ‘پلان’

یادو نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملے میں مارے گئے بچوں…

1 hour ago

Taj Mahal News: تاج محل کے گنبد میں نکلا پودا، اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر اٹھائے کئی سوال

تاج محل میں پودا نکلنے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے…

2 hours ago

CM Yogi Dog Tail Statement: وزیر اعلی یوگی کے کتے والے بیان پر اکھلیش کا رد عمل ، کہا- ورلڈ ریکارڈ بنانے میں ہیں مصروف

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - "اب…

2 hours ago