قومی

Muslim Rashtriya Manch on UCC: مسلم راشٹریہ منچ کے اراکین نے لا کمیشن کے چیئرمین کو حمایت کی یادداشت پیش کی، جسٹس اوستھی نے کرائی یقین دہانی

UCC: یکساں سول کوڈ کی حمایت میں مسلم راشٹریہ منچ سے وابستہ دانشوروں کے ایک گروپ نے “بھارت فرسٹ” لاء کمیشن کے چیئرمین جسٹس رتوراج اوستھی سے 30 جنوری مارگ، نئی دہلی پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پرماہرین تعلیم، وکلاء، صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دانشوروں نے جسٹس اوستھی کے سامنے ایک ملک، ایک قانون، ایک پرچم، ایک شہریت کے بارے میں اپنے خیالات رکھے۔ جسٹس اوستھی نے یقین دلایا کہ وہ تمام تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

بھارت فرسٹ کے صدرایڈوکیٹ شیراز قریشی اورنیشنل میڈیا انچارج شاہد سعید نے مسلم دانشوروں کے وفد کی جانب سے جسٹس اوستھی کو پھولوں کا گلدستہ دے کر مبارکباد دی اور یو سی سی کی حمایت میں میمورنڈم کی کاپی حوالے کی۔

اس موقع پرلاء کمیشن کے چیئرمین جسٹس رتو راج اوستھی نے مسلم دانشوروں کے وفد سے کہا کہ بہت سی الجھنیں ہیں، لیکن یو سی سی سے کسی مذہب، برادری یا طبقے کے اندرونی عمل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے پاس بڑی تعداد میں تجاویز آئی ہیں جن میں زیادہ تر ان لوگوں کی طرف سے ہے جو ایک ملک ایک قانون کے حامی ہیں۔

جسٹس اوستھی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے بارے میں یہ افواہ بھی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں قانون لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا، اس عمل کو مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ جسٹس اوستھی نے مسلم وفد سے قانون کے حوالے سے مختلف تجاویزطلب کیں اور کہا کہ آپ اپنی تجاویزانہیں میل پر یا ہارڈ کاپی کی صورت میں دیں۔

میٹنگ کے دوران، منچ کی جانب سے چیئرمین شیراز قریشی نے جسٹس اوستھی کو یقین دلایا کہ یوسی سی کے معاملے میں، منچ زمینی سطح پرلوگوں میں چلائی جا رہی عوامی بیداری مہم کو تیز کرے گا اور قانون کی حمایت میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں- An attempt to ignore Urdu in JMI: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اردو کو نظرانداز کئے جانے سے اپنے بھی خفا ہیں،بیگانے بھی ناخوش

اجلاس کے بعد نیشنل میڈیا انچارج شاہد سعید نے بتایا کہ اس قانون سے تمام مذاہب کے لوگوں کو تقویت ملے گی۔ اس کے تحت گود لینے کی روایت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، خواتین کے حق میں بے شمارسہولیات ہوں گی، جن میں جائیداد کی تقسیم میں حصہ داری کا معاملہ بھی ہوگا۔ شاہد سعید نے طنز کیا کہ جب کسی کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے تو وہ شریعت قانون کے تحت ہاتھ کاٹنے کی بات نہیں کرتا، اس وقت تعزیرات ہند کے تحت فیصلے کیے جاتے ہیں۔

اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اب تاریخ ہر قسم کی تجاویز کے لیے کھلی ہے، 28 جولائی کی تاریخ پر کوئی مجبوری نہیں۔ نیشنلسٹ مسلم آرگنائزیشن بھارت فرسٹ کے صدر شیراز قریشی، قومی میڈیا انچارج شاہد سعید، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مشیر ڈاکٹر عمران چودھری، فورم کی دہلی ریاستی صدر حافظ صابرین، پروفیسر نپونیکا، ڈاکٹراقبال گوری، نشا چودھری، فیض خان، سماجی کارکن نجیب ملک، ایڈووکیٹ فضل الرحمان، سید سعید وارثی، ایڈووکیٹ جاوید خان، ایڈووکیٹ علی خان اور دیگر بھی موجود رہے۔ نئی دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں الہدیٰ شمس، زرینہ راشد اورعتیق الرحمان سمیت 21 افراد شامل رہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago