تصویر: پی ٹی آئی
متحدہ عرب امارات اور جاپان نے جمعرات کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ایک ماہ بعد پاکستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں عالمی حکومتوں کو حساس بنانے کے لیے ہندوستان کے کثیر جماعتی پارلیمانی وفود نے عالمی دارالحکومتوں تک پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
متحد عرب امارات کے اعلیٰ لیڈران سے کی پارلیمانی وفد نے ملاقات
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت میں ایک وفد نے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان، دفاعی کمیٹی کے چیئرمین علی النعیمی اور دیگر سرکردہ لیڈروں سے ابوظہبی میں بات چیت کی۔ وہیں جے ڈی (یو) کے رکن سنجے جھا کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے جاپان کے وزیر خارجہ سے بات چیت کی۔
ملاقات کے بعد علی النعیمی نے ابوظہبی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’دہشت گردی نہ صرف کسی ایک ملک یا خطے کے لیے خطرہ ہے، بلکہ یہ ایک عالمی خطرہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک بین الاقوامی برادری کے طور پر ہمیں، خاص طور پر اراکین پارلیمنٹ کو، منصوبہ بندیوں اور حکمت عملیوں کو ترتیب دینے پر کام کرنے اور پوری انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے میں مشغول ہونا چاہیے۔‘‘
جاپان نے بھی کیا دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی حمایت کا اظہار
وہیں جاپان میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں جاپانی حکومت کے حوالے سے سنجے جھا کی قیادت میں پہنچے وفد کو بتایا گیا کہ دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاپان ہندوستان اور دنیا کے ساتھ یکجہتی اظہار کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جاپان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔
دریں اثنا ڈی ایم کے لوک سبھا کے رکن کے کنیموزی کی قیادت میں ایک تیسرا وفد روس اور چار یورپی ممالک کے لیے روانہ ہوا ہے، تاکہ انھیں بھی ہندوستان کے تمام شکلوں میں دہشت گردی سے لڑنے کے پختہ عزم سے آگاہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت 33 عالمی دارالحکومتوں میں ایسے سات پارلیمانی وفود بھیج رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…