کشتواڑ: جموں و کشمیر میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کے دوران سکیورٹی فورسز نے اتوار کو ضلع کشتواڑ کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی آپریشن تراشی-ون کے تحت انجام دی گئی۔ وائٹ نائٹ کوپس نے اس کی تصدیق کی ہے۔ فوج کے مطابق جموں و کشمیر پولیس، انٹیلی جنس بیورو اور فوجی ذرائع سے موصول ہونے والی مصدقہ خفیہ اطلاعات کے بعد کشتواڑ کے چھاترو علاقے کے گھنے جنگلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ ملا تھا۔ اسی بنیاد پر ایک منظم مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا، جس میں فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔
اسلحہ اور جنگی سامان برآمد
فوج کے بیان کے مطابق تقریباً صبح 11 بجے مشکل جغرافیائی حالات میں دہشت گردوں سے دوبارہ رابطہ قائم ہوا۔ اس دوران کاؤنٹر انسَر جنسی فورس (سی آئی ایف) ڈیلٹا کے جوانوں نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مقابلے کے مقام سے دو اے کے-47 رائفلیں اور دیگر جنگی سازوسامان برآمد کیا گیا ہے۔ فوج نے واضح کیا کہ علاقے میں امن کو نقصان پہنچانے والوں کو کوئی پناہ نہیں ملے گی۔
سرچ آپریشن جاری
آپریشن تراشی-1 جنوری میں شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت کشتواڑ کے جنگلاتی اور پہاڑی علاقوں بشمول چھاترو، سونار، دولگام اور ڈچھڑ میں محاصرہ اور تلاشی کی متعدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے تاکہ کسی بھی شرپسند عنصر کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران ایسی سرگرمیوں کو…
شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…
احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…
گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…
سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…
آئی ایم ڈی نے 2 سے 7 اکتوبر 2026 کے دوران ملک کے کئی حصوں…