قومی

Two terrorists arrested in Punjab: پنجاب میں آر ڈی ایکس اور آئی ای ڈی کے ساتھ دو دہشت گرد گرفتار، پولیس نے کہا-گولڈی ڈھلون نے رچی تھی ایک بڑے دھماکے کی سازش

پنجاب کے ضلع فیروز پور میں پولیس نے ایک بڑے جان لیوا دھماکے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے آر ڈی ایکس سے بھرے دو آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کا ارادہ بڑا دھماکہ کرنے کا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کے نام جگّا سنگھ اور منجندر سنگھ بتائے گئے ہیں۔ دونوں ایک عرصے سے خطرناک دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دونوں جرمنی میں مقیم دہشت گرد گرپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلون سے رابطے میں تھے۔

لارنس بشنوئی سے بھی ہے تعلق

پنجاب پولیس کو تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان دہشت گردوں کے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے بھی تعلقات ہیں، جو اس وقت جیل میں ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم کی یہ مشترکہ سازش پنجاب میں امن و امان کی صورت حال کو خراب اور کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے رچی گئی تھی۔ پنجاب پولیس کے ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ فیروز پور کی کاؤنٹر انٹیلی جنس ٹیم نے یہ کارروائی کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ گولڈی ڈھلون کی ہدایات پر کام کر رہا تھا جو اس وقت جرمنی میں روپوش ہے۔

آئی ایس آئی کی سازش ہوئی ناکام: ڈی جی پی

ڈی جی پی نے مزید کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ریاست میں امن و امان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، لیکن ہماری چوکسی کی وجہ سے یہ منصوبہ بروقت ناکام بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ این آئی اے نے گولڈی ڈھلون پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس کا نام پہلے گولڈی برار اور لارنس بشنوئی گینگز سے جوڑا جا چکا ہے۔

دھماکہ خیز مواد کے قانون کے تحت ایف آئی آر درج

اس پورے معاملے میں اسٹیٹ اسپیشل آپریشن یونٹ (SSOC) موہالی میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دونوں ملزمان اس وقت پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ ان سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس کو امید ہے کہ تفتیش کے دوران مزید اہم سراغ ملیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Chauri Chaura Express: آسام کے بعد اب یوپی میں ٹرین پٹری سے اتری، کانپور میں چوری چورا ایکسپریس حادثے کا شکار، چار ڈبے پٹری سے اترے

کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر گورکھپور جانے والی چوری چورا ایکسپریس کے چار ڈبے پٹری…

6 minutes ago

Swachh Survekshan 2025: نوی ممبئی ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار، سورت اور وجے واڑہ بھی فہرست میں شامل، این ڈی ایم سی دوسرے نمبر پر

سوچھ سرویکشن 2025 کی ’سپر سوچھ لیگ‘ میں نوی ممبئی نے پہلی پوزیشن حاصل کی،…

30 minutes ago

Jamia Hamdard Event: جامعہ ہمدرد میں انڈیا-ازبکستان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت، ابن سینا اور حکیم عبد الحمید کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین

جامعہ ہمدرد اور تاشقند کی ایویسینا پبلک فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط، روایتی…

55 minutes ago

Major blow for England: انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے جیکب بیتھل

دائیں گھٹنے کی پرانی چوٹ دوبارہ ابھرنے کے بعد انگلش بلے باز آسٹریلیا کے دورے…

2 hours ago