قومی

Two students missing in Kota: راجستھان کے کوٹا میں 8 دن کے اندر دو طالب علم ہوئے لاپتہ، پولیس کو نہیں ملا کوئی سراغ

Two students missing in Kota: ملک بھر میں انجینئرنگ اور میڈیکل کے مقابلہ جاتی امتحانات کی کوچنگ کے لیے مشہور راجستھان کا کوٹا شہر گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں میں ہے۔ کوچنگ طلبہ کی خودکشی کے واقعات کے بعد اب لاپتہ طلبہ کے معاملے سامنے آرہے ہیں اور کوٹا پولیس لاپتہ طلبہ کو ڈھونڈنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ شہر کے جواہر نگر علاقے میں لاپتا طلباء کے معاملے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 8 دنوں میں کوچنگ کے ایک طالب علم کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے جبکہ ایک اور کوچنگ کا طالب علم لاپتہ ہے جس کے بارے میں پولیس کوئی اطلاع نہیں دے رہی ہے۔

یوپی کے پیوش کپاسیا گزشتہ 6 دنوں سے لاپتہ

یوپی کے بلند شہر کا رہنے والا کوچنگ کا طالب علم پیوش کپاسیا گزشتہ 6 دنوں سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔ تاحال پولیس طلبہ کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بلند شہر کے رہنے والے مہیش چند نے بتایا کہ ان کا بیٹا پیوش کپاسیا 13 فروری سے اندرا وہار کے ہاسٹل چندرکلا سے لاپتہ ہے۔ پیوش گزشتہ 2 سالوں سے کوٹا میں جے ای ای مینس کی تیاری کر رہا ہے۔ پیوش نے 13 فروری کو اپنی ماں سے بات کی تھی۔ اس کے بعد جب اس کی ماں نے اسے فون کیا تو اس نے فون نہیں اٹھایا۔ کئی بار فون کیا لیکن جب پیوش نے فون نہیں اٹھایا اور بعد میں فون بند ہو گیا تو گھر والے پریشان ہو گئے۔ بار بار فون کرتے رہے لیکن اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد جواہر نگر تھانے میں رپورٹ دی گئی، لیکن طالب علم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

8 دنوں سے لاپتہ ایم پی  کے کوچنگ طالب علم کے اہل خانہ کی جانب سے وارننگ

کوٹا سے لاپتہ ہونے والے مدھیہ پردیش کے کوچنگ طالب علم کے اہل خانہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ خاندان کے افراد نے راجستھان-مدھیہ پردیش سرحد پر ناکہ بندی اور احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ خاندان کے لوگ ایم پی سے آئے ہیں اور کوٹا میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ پچھلے 8 دنوں سے لاپتہ طالب علم رچت ایم پی کے راج گڑھ کا رہنے والا ہے اور کوٹا میں رہ کر جے ای ای کی تیاری کر رہا ہے۔ ڈرون کی مدد کے بعد ڈاگ اسکواڈ کی ٹیموں نے دریائے چمبل کے کنارے اور جنگل میں بھی تلاشی لی تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ باپ نے اپنے لاپتہ بیٹے کے پوسٹر چھاپے ہیں اور انہیں کوٹا کے آس پاس کی شاہراہوں پر دیہی علاقوں میں لگا دیا ہے۔ والد سمیت خاندان کے دیگر افراد کوٹا میں بیٹے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ لاپتہ طالب علم کی تلاش کے لیے نہ صرف ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے بلکہ ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے جنگل کے ہر کونے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

100 پولیس اہلکار طالب علم کی تلاش میں مصروف…

پولیس، آر اے سی، ہوم گارڈ، ایس ڈی آر ایف اور کارپوریشن کے غوطہ خوروں سمیت 100 افسران، ملازمین اور پولیس اہلکاروں کی ٹیم تلاشی مہم میں مصروف ہے۔ رچت کا بیگ، چپل، موبائل، پاور بینک، کمرے کی چابی، ایک چاقو، رسی اور دیگر چیزیں گرڈیا مہادیو مندر سے 200 میٹر کے فاصلے پر ملی ہیں۔ جس علاقے میں طالب علم لاپتہ ہوا وہاں تیندوے، ریچھ، گیدڑ اور دیگر جانور رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ  جان کا خطرہ  رہتا ہے۔ اس لیے 8 دن گزرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہ ملنے پر گھر والے اب کسی ناخوشگوار واقعے کے خوف سے پریشان ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھوانی سنگھ نے بتایا کہ پیر کی شام دیر گئے مندر کے قریب سے طالب علم کا بیگ، موبائل، کمرے کی چابیاں اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم تلاش میں مصروف ہے، لیکن ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

30 minutes ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

57 minutes ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

59 minutes ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

1 hour ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

2 hours ago