قومی

landmine blast in Akhnoor: جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بارودی سرنگ میں دھماکہ، دو فوجی شہید

جموں: جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب گشت کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت دو جوان شہید ہو گئے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ اکھنور سیکٹر کے لالیلی میں باڑ کے ساتھ گشت کے دوران ایک مشتبہ آئی ای ڈی دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے وجہ سے دو فوجیوں کی شہادت ہو گئی۔

ترجمان نے کہا، ’’فوجی علاقے پر دبدبہ بنائے ہوئے ہیں اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ وائٹ نائٹ کور دونوں بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے اور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے دو فوجیوں میں کیپٹن رینک کا ایک افسر بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا، ’’ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آئی ای ڈی عسکریت پسندوں کی طرف سے نصب کیا گیا تھا یا ایل او سی کی باڑ کے قریب فوج کی طرف سے بچھائی گئی دراندازی مخالف بارودی سرنگ پر حادثاتی طور پر قدم رکھنے کی وجہ سے یہ سانحہ ہوا‘‘۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے راجوری ضلع میں ایل او سی کے ہندوستانی حصے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے پانچ عسکریت پسند ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں میں سے ایک نے ایل او سی باڑ کے قریب علاقے میں دراندازی مخالف بارودی سرنگ پر قدم رکھا تھا۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے پانچوں پاکستانی دہشت گرد مارے گئے۔

گزشتہ ہفتے پونچھ ضلع میں ایک اور واقعہ میں، لائن آف کنٹرول کے پار سے عسکریت پسندوں نے گشت کرنے والے دستوں پر فائرنگ کی، جس کے بعد چوکس فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوج اور اندرونی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی گشت کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ سیکورٹی فورسز جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے تئیں ’زیرو دراندازی‘ اور ’زیرو ٹالرنس‘ کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ رواں موسم سرما میں کم برفباری کے باعث دہشت گردوں کی دراندازی کے تمام راستے کھلے ہیں اور اس وجہ سے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج نے چوکسی بڑھا دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

2 hours ago