Delhi Airport: دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IGI) کو ایٹمی بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے پیر (8 اپریل) کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے کہا کہ 5 اپریل کو دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی تلاشی لی جا رہی تھی۔ اس دوران دو مسافروں نے سیکیورٹی عملے کو دھمکی دی کہ وہ ایئرپورٹ کو ایٹمی بم سے اڑا دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے مزید کہا کہ ان دونوں کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 182/505 (1)B کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تاہم بم کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ دہلی ہوائی اڈہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور یہ دنیا کے کئی بڑے شہروں کو دارالحکومت سے جوڑتا ہے۔
فروری میں بھی ملی تھی دہلی ہوائی اڈے کو اڑانے کی دھمکی
تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملی ہو۔ ایسی دھمکیاں پہلے بھی دی جاتی رہی ہیں۔ اس میں تازہ ترین واقعہ فروری کا ہے، جب کولکاتہ جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع ملی تھی۔ 27 فروری کو صبح سویرے ہوائی اڈے پر کال موصول ہوئی کہ کولکاتہ جانے والی پرواز میں بم نصب کیا گیا ہے۔ اس کے بعد حکام نے جلدی میں ہوائی اڈے سمیت طیارے کی جانچ پڑتال کی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔
بعد میں پتہ چلا کہ کسی نے بم کی جھوٹی خبر دی تھی۔ ڈی سی پی آئی جی آئی اُشا رنگنانی نے کہا تھا، “آئی جی آئی ایئرپورٹ کو دہلی سے کولکاتہ جانے والی پرواز کے حوالے سے بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی، یہ فلائٹ ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تھی۔ تاہم جب تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ کال فرضی ہے۔ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔” اس معاملے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…