قومی

Rat Poison on Fruits: پھلوں پر چوہے مار دوا لگانے کے الزام میں مہاراشٹر میں دو پھل فروش منوج کمار اور بپن گرفتار، دکان سیل

مہاراشٹر کے ممبئی کے شمالی نواحی علاقے ملاڈ میں پھلوں کی فروخت سے متعلق ایک سنگین اور چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ملزمین منوج کمار کیسروانی اور بپن کیسروانی پھلوں پر چوہے مار دوا لگا کر انہیں بازار میں فروخت کر رہے تھے۔ اس واقعے کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور فروخت کنندگان کی دکان سیل کر دی۔ پولیس نے ملزمین منوج کمار کیسروانی اور بپن کیسروانی کو حراست میں لے لیا ہے۔

منوج کمار کیسروانی اور بپن کیسروانی پھلوں پر ریٹینول نامی دوا لگا رہے تھے

بتایا گیا ہے کہ فروخت کنندگان پھلوں پر ریٹینول نامی دوا لگا رہے تھے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مقامی شہری کنال سالنکے نے پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا کہ دو پھل فروش پھلوں کو چوہوں سے بچانے کے بہانے ان پر زہریلا مادہ لگا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پورا واقعہ کیمروں میں بھی ریکارڈ ہوا، جسے ثبوت کے طور پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملاڈ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے شکایت کو سنجیدگی سے لیا اور فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزمان نے قبول کیا کہ وہ پھلوں کو چوہوں سے بچانے کے لیے ان پر چوہا مار دوا لگاتے تھے۔ پولیس افسران نے کہا کہ اس طرح کا کام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عوامی صحت کے لیے انتہائی خطرناک بھی ہے۔

افسران نے کیا کہا؟

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت منوج کمار کیسروانی اور بپن کیسروانی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف تعزیرات ہند  کی دفعات 125، 274، 275 اور 286 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کی دکان سیل کر دی ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ خوراک کے ساتھ اس قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آتے ہیں تو متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے مطلع کیا جائے گا۔ ایسے میں لوگوں میں اس بات کو لیکر بھی بے چینی دیکھی جا رہی ہے کہ رمضان المبارک جیسے مبارک مہینے میں روزے دار پھلوں کا غذا کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں، اب وہ کس طرح پھلوں کی تحقیق کریں؟

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

36 minutes ago