Twitter: خبر رساں ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کا ٹویٹر اکاؤنٹ لاک کر دیا گیا ہے۔ اے این آئی کی چیف ایڈیٹر اسمیتا پرکاش نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ جس میں یہ اکاؤنٹ موجود نہیں لکھا ہوا ہے۔ تاہم ٹویٹر نے اس کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ جو کافی دلچسپ ہے۔ اسمیتا پرکاش نے ٹویٹ کیا ہے کہ ٹویٹر نے اس اصول کا حوالہ دیا ہے کہ اکاؤنٹ بنانے والے کی کم از کم عمر 13 سال ہے۔ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے، اے این آئی کی ایڈیٹر انچیف نے لکھا کہ ‘ہمارا گولڈ ٹک چھین لیا گیا، پھر اسے بلیو ٹک سے بدل دیا گیا اور اب اکاؤنٹ خود ہی لاک ہو گیا ہے’۔
اسمیتا پرکاش نے ٹویٹ کیا، ”اے این آئی کو فالو کرنے والوں کے لیے بری خبر! بھارت کی سب سے بڑی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ جس کے 76 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، لاک کر دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…