ماڈل اور اداکارہ ٹویشا شرما کی پراسرار موت کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، دہلی نے اپنی فرانزک رپورٹ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے حوالے کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 11 صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ سیل بند لفافے میں سی بی آئی کو سونپی گئی ہے، جسے اس حساس کیس کی تحقیقات میں اہم ثبوت تصور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایمس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹویشا شرما کے جسم پر پائے گئے زخموں اور نشانات کی نوعیت جمناسٹک بیلٹ سے لگنے والے نشانات سے مطابقت رکھتی ہے۔ تحقیقاتی حکام کا ماننا ہے کہ یہ رپورٹ موت سے قبل پیش آنے والے واقعات کی کڑیاں جوڑنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ ٹوشا یشرما، جو ایک ماڈل اور اداکارہ تھیں، رواں برس 12 مئی کو مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اپنے سسرال کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔ ان کے جسم پر متعدد چوٹوں کے نشانات ملنے کے بعد معاملہ مشتبہ بن گیا تھا اور موت کی وجوہات پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔
سی بی آئی حکام کے مطابق ایمس کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹویشا کے اہل خانہ نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے اس کی شفافیت پر سوال کھڑے کیے تھے، جس کے بعد عدالت کی ہدایت پر دہلی ایمس کے ماہرین نے دوسرا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر استعمال ہونے والی جمناسٹک بیلٹ پر جلد کے ٹشوز (Skin Tissue) پائے گئے ہیں۔ فرانزک تجزیے میں معلوم ہوا کہ یہ جلدی ٹشوز ٹویشا شرما کے جسم، خصوصاً گردن پر موجود لگیچر مارکس (پھندے کے نشانات) سے مطابقت رکھتے ہیں۔ حکام کے مطابق استعمال ہونے والی جمناسٹک بیلٹ میں ایک دھاتی رنگ بھی لگی ہوئی تھی، جس کی بھی جانچ کی گئی۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پر ملنے والے جلدی ٹشوز اور جسم پر موجود نشانات کے درمیان مماثلت اس کیس میں ایک اہم فرانزک ثبوت بن کر سامنے آئی ہے، جس سے تحقیقات کو نئی سمت مل سکتی ہے۔یاد رہے کہ ٹویشا شرما ریٹائرڈ جج گری بالا سنگھ کی بہو تھیں۔ ابتدائی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد ان کے اہل خانہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے دہلی ایمس سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کر دی گئی تھیں۔ اب ایمس کی تازہ فرانزک رپورٹ کو اس معاملے میں نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ سی بی آئی مختلف پہلوؤں سے اس کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…