شمالی ہند کے کئی علاقوں میں آئندہ دو سے تین دنوں تک درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کا امکان ہے۔ دہلی، راجستھان، مدھیہ پردیش، اتر پردیش سمیت 12 ریاستوں میں گرم لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔ شدید گرمی کے سبب وارانسی، لکھنؤ اور جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ دہلی میں محکمہ تعلیم نے گرمی سے بچاؤ کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔
طلبا کو باہر نکلتے وقت سر کو ڈھکنے کی صلاح
دہلی محکمہ تعلیم نے مارننگ اسمبلی منسوخ کرنے، آؤٹ ڈور سرگرمی سے بچنے اور بچوں کو گرمی سے جڑی بیماریوں کے جوکھم کے بارے میں بتانے کی ہدایت دی ہے۔ سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبھی اسکولوں میں پینے کا پانی، فائر آلات رکھے جائیں۔ ساتھ ہی طلبا کو باہر نکلتے وقت سر کو ڈھکنے کی صلاح دی جائے۔ اسکولوں کو پورے دن ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے ڈیلی شیڈول میں پانی کا بریک بھی شامل کیا جائے۔ فرسٹ ایڈ کٹ میں او آر ایس رکھنے کو کہا گیا ہے۔
شمال مشرقی ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ
دوسری طرف شمال مشرقی ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ ہے۔ مغربی بنگال کے کئی حصوں میں چل رہی لُو ہفتہ سے کم ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز آندھی-طوفان آنے کا خدشہ ہے جس سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہو سکتی ہے۔ 30 اپریل کو پنجاب اور ہریانہ میں بھی کئی مقامات پر آندھی-بارش کے آثار ہیں۔ وہیں گزشتہ دنوں سکم میں مسلسل بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈ میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ حالانکہ 1800 دیگر لوگ منگن ضلع میں ابھی بھی پھنسے ہیں۔
چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، بنگال-بہار اور ودربھ میں ژالہ باری
جموں و کشمیر میں پہاڑوں پر آئے ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر زیادہ نہیں ہے۔ وہ آگے کی طرف کھسک رہا ہے اور اسی دوران پاکستان کے بلوچستان سے گرم ہواؤں کی ترسیل مغربی ہند کی طرف ہو رہی ہے، جس سے دہلی این سی آر سمیت شمالی ہند کے کئی مقامات کے درجہ حرارت میں دو دنوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ IMD کے مطابق میدانی علاقوں میں 29 اپریل تک اور مشرقی اور وسطی ہند میں 26 اپریل تک گرم لہر (لُو) کی حالت بنی رہ سکتی ہے۔ حالانکہ دہلی کے درجہ حرارت میں 27 اپریل کے بعد زیادہ اضافہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل کو چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، بنگال بہار اور ودربھ میں اولے گرنے کا الرٹ ہے۔ جبکہ آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ، کیرالہ میں تیز بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بنگال میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مدھیہ پردیش میں شدید گرمی رہے گی۔ جبکہ راجستھان کے دن کے ساتھ ساتھ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…