قومی

Trinamool Congress suspended MLA Humayun Kabir: بابری مسجد کی تعمیر کا اعلان، ایم ایل اے ہمایوں کبیر کی سیاسی چال، پڑھیں پوری تفصیل

بابری مسجد سے مشابہت رکھنے والی مسجد بنانے کا اعلان کرنے والے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کو پارٹی نے معطل کر دیا ہے۔ کبیر نے اعلان کیا تھا کہ وہ 6 دسمبر کو مرشدآباد میں مسجد کی بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد ضلع انتظامیہ الرٹ ہو گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اس فیصلے سے ناخوش تھیں، اگرچہ پارٹی کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ٹی ایم سی کے سینئر رہنما اور کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم نے معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کبیر کو پہلے ہی اس بیان پر خبردار کیا تھا۔ ان کے مطابق ہمارے ایک ایم ایل اے نے اچانک اعلان کیا کہ وہ بابری مسجد بنائیں گے… پارٹی کے فیصلے کی بنیاد پر ہم نے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیا ممتا بنرجی ناراض تھیں؟

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کبیر کے اس فیصلے سے ناراض ہیں اور انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی حکومت اور پارٹی اس بیان کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹی ایم سی کے کئی لیڈروں  نے بھی کبیر کے اعلان سے فاصلہ بنایا ہے۔ گزشتہ دن ہی پارٹی کے ایم پی کلیان بنرجی نے کہا تھا کہ ’’کون کیا کہتا ہے، اس کی کوئی اہمیت نہیں… ریاست کے لوگ ممتا بنرجی پر بھروسہ کرتے ہیں۔‘‘

ریلی سے بھی ہٹا دیا گیا

خبریں تھیں کہ کبیر مرشدآباد میں ہونے والی ممتا بنرجی کی ریلی میں بھی شامل ہونے والے تھے اور انہیں باقاعدہ دعوت بھی دی گئی تھی، مگر بعد میں رپورٹ میں کہا گیا کہ انہیں فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ریاست کے گورنر سی وی آنند بوس نے بھی کبیر کے اعلان کے تناظر میں سکیورٹی خدشات ظاہر کیے تھے۔

انتظامیہ پر سنگین الزامات

کبیر نے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ مرشدآباد کے افسران ’آر ایس ایس کے ایجنٹ‘ کی طرح کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ان کے پروگرام کو روکنے کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے انہوں نے بابری جیسی مسجد کی بنیاد رکھنے کا اعلان کیا تھا اور سوال کیا کہ آپ کو اب کیوں تکلیف ہو رہی ہے؟ کیا آپ بی جے پی کے اشارے پر چل رہے ہیں؟ کبیر نے یہاں تک کہا کہ اگر انہیں بنیاد رکھنے سے روکا گیا تو این ایچ–34 مسلمانوں کے کنٹرول میں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ امن میں خلل نہیں ڈالیں گے، لیکن اگر کسی نے ان کے پُرامن پروگرام میں مداخلت کی تو وہ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

5 minutes ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

31 minutes ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

39 minutes ago