کنور اخلاق محمد خان (پروفیسر شہریار، علی گڑھ) نے کہا تھا کہ: سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے، اس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں۔ دہلی کی فضا کو اور اس کی آلودگی کو اس سے بہتر اور کیا بیان کیا جاسکتا ہے۔ شہریار نے اس شعر کے لیے جو بھی پلاٹ ذہن میں مرتب کیا ہوگا لیکن دلی والے جب جب آلودگی کا شکار ہوتے ہیں تو یہ شعر ان کے ذہن میں ضرور آتا ہے۔
دہلی- این سی آر میں آج صبح سے ہی عجیب موسم رہا۔ کئی جگہ دھند چھائی رہی۔ اس سے گاڑی ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی لوگوں کو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے تو کئی کو آنکھوں میں جلن کی شکایت ہے۔ اس دم گھٹنے والی ہوا سے لوگوں کا بُرا حال رہا۔ ایک طرف گرمی کی وجہ سے حبس کا سماں اور دوسری طرف دھند۔ دہلی این سی آر کے لوگ دوہری مار جھیلنے پر مجبور ہیں۔ جمعرات کی صبح سے ہی دھند کی چادر ہر طرف دکھائی دے رہی ہے۔ بدھ کو دہلی کا اے کیو آئی 141 درج کیا گیا تھا جو درمیانے زمرے کا تھا لیکن آج صبح اچانک دہلی-این سی آر میں دھند کی چادر دیکھنے کو ملی۔
ایسے حالات میں گھر سے نکلنے سے پہلے لوگوں کو خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ زہریلی ہوا کے درمیان بغیر ماسک پہنے گھر سے باہر نہ نکلیں ورنہ صحت سے متعلق کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دھند کے درمیان لوگوں کو سانس میں پریشانی آ رہی ہے اس لیے سانس سے متعلق بیماری میں مبتلا لوگوں کو کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ دہلی میں اس طرح کے موسم کو دیکھ کر لوگ بھی حیران ہیں۔ کیونکہ بدھ کو ہوا اتنی زہریلی نہیں تھی۔ لیکن جمعرات کو صبح میں اچانک موسم بدلا بدلا سا نظر آ رہا ہے۔
وہیں محکمہ موسمیات نے آج دہلی۔این سی آر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سے دہلی والوں کو گرمی اور تپش سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔ ساتھ ہی آلودگی کی سطح میں بھی سدھار ہوگا۔ بارش سے دھند کے ذرات بیٹھ جائیں گے تو موسم بھی کچھ حد تک صاف ہوگا۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ دہلی۔این سی آر میں آج بادل چھائے رہ سکتے ہیں اور گرج کے ساتھ بوچھاڑیں پڑ سکتی ہیںَ۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس اور سے زیادہ 41 ڈگری سیلیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہلی میں شدید گرمی کا سامنا ہے۔ صبح سے ہی تیز دھوپ اور گرم ہوائیں لوگوں کو پریشان کر رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گے گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت.40 سے 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور…
میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…