قومی

Today weather update: دھوپ یا کہرا؟ شمالی ہند میں رنگ بدلتا موسم، جانیے اپنے شہر کے موسم کی تازہ صورتحال

شمالی ہند کے موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی ہے۔ کہیں راحت بھری دھوپ ہے تو کہیں شدید سردی اور گھنا کہرا لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ اسی درمیان محکمۂ موسمیات نے مغربی ہمالیہ سے لے کر میدانی علاقوں تک کے لیے اہم اپڈیٹ جاری کی ہے، جس کا اثر دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار اور پہاڑی ریاستوں میں واضح طور پر نظر آئے گا۔

مغربی ہمالیہ میں بدلے گا موسم

محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جنوری کے درمیان ایک طاقتور مغربی وِکشوبھ مغربی ہمالیائی خطے کو متاثر کرے گا۔ اس دوران جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے بلند علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ 27 جنوری کو بعض مقامات پر بھاری بارش یا برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ایسے میں پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دہلی کا موسم: راحت کی دھوپ

دہلی والوں کے لیے 25 جنوری کا دن راحت لے کر آئے گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آسمان صاف رہے گا اور دن کے وقت دھوپ کھلی رہے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 23 ڈگری اور کم سے کم 9 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ صبح کے وقت ہلکا کہرا ضرور رہے گا، جس سے کچھ دیر کے لیے حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے، لیکن دن چڑھنے کے ساتھ موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں، اس لیے یومِ جمہوریہ کی تیاریوں اور ریہرسل پر موسم کا خاص اثر نہیں پڑے گا۔

گڑگاؤں کا موسم: صبح کہرا، دوپہر میں راحت

گڑگاؤں میں بھی 25 جنوری کو موسم دہلی جیسا ہی رہنے کا امکان ہے۔ صبح ہلکے سے درمیانے کہرے کے باعث حدِ نگاہ 500 سے 800 میٹر تک محدود رہ سکتی ہے۔ تاہم 11 بجے کے بعد دھوپ نکلنے کی توقع ہے۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 23 ڈگری اور کم سے کم تقریباً 9 ڈگری رہ سکتا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، مگر بارش یا سرد لہر کا کوئی الرٹ نہیں ہے۔

اتر پردیش: دھوپ کے ساتھ سردی برقرار

اتر پردیش کے زیادہ تر حصوں میں 25 جنوری کو موسم خشک رہے گا۔ دن میں دھوپ نکلنے سے کچھ راحت ملے گی، لیکن صبح اور رات کے وقت سردی برقرار رہے گی۔ لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 23 ڈگری اور کم سے کم 9 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ موسمی ماہرین کے مطابق 27 جنوری سے ایک نیا مغربی وِکشوبھ فعال ہوگا، جس کے اثر سے 28 جنوری تک مغربی یوپی اور قریبی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

این سی آر: ٹھٹھرتی سردی برقرار

نوئیڈا اور غازی آباد میں حالیہ بوندا باندی کے بعد سردی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ 25 جنوری کو یہاں موسم سرد مگر زیادہ تر خشک رہے گا۔ صبح ہلکا کہر اہو سکتا ہے۔ نوئیڈا میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 سے 22 ڈگری اور کم سے کم 9 سے 10 ڈگری رہ سکتا ہے، جبکہ غازی آباد میں رات کا پارہ 6 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ 27 اور 28 جنوری کو یہاں دوبارہ بارش کے آثار ہیں۔

پٹنہ: کولڈ ڈے الرٹ

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں 25 جنوری کو سردی سب سے زیادہ پریشان کر سکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کولڈ ڈے جیسی صورتحال کی وارننگ دی ہے۔ صبح گھنا کہرا رہے گا اور دن کے وقت دھوپ کمزور پڑ سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بچوں اور بزرگوں کو خاص احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

3 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

4 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

4 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

4 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

4 hours ago