-بھارت ایکسپریس
Report on Mahua Moitra Submitted In Parliament: پیسے لے کرپارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے الزامات کا سامنا کررہیں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہوا مترا کے خلاف آخرکارایتھکس کمیٹی کی رپورٹ لوک سبھا میں پیش کردی گئی ہے۔ یہ رپورٹ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پانچویں دن جمعہ (8 دسمبر) کو پیش کی گئی ہے۔ ایتھکس کمیٹی کی طرف سے رپورٹ پیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے جم کرہنگامہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
اب مہا بھارت کا رن ہوگا
اس سے پہلے مہوا موئترا پارلیمنٹ پہنچیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ماں درگا آگئی ہیں، اب دیکھیں گے۔ رپورٹ پیش ہونے سے پہلے مہوا موئترا نے مہابھارت کی طرح رن ہونے کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے ایک بنگلہ شاعری کا اقتباس پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈراتا ہے اس کے سامنے سراٹھاکر لڑائی لڑنی چاہئے۔ اس کے بعد انہوں نے دنکر کی مشہور شاعری کا باب پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب جب انسان پرتباہی آتی ہے تو سب سے پہلے ضمیرمرتا ہے۔ مہوا موئترا نے کہا، ”اگرانہوں نے (بی جے پی) چیر ہرن کرنا شروع کر دیا ہے تو ہم مہابھارت کا رن دیکھیں گے۔
کیا ہوگی کارروائی؟
ایتھکس کمیٹی نے 9 نومبرکو 4-6 کی اکثریت سے پیسے لے کر سوال پوچھنے کے الزام میں مہوا موئترا کو لوک سبھا سے برطرف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے رپورٹ کو قبول کیا تھا۔ اگراسے نافذ کیا گیا تو مہوا موئترا کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہوسکتی ہے۔ وہیں دوسری جانب، مہوا موئتار کے خلاف کارروائی سے متعلق اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی حمایت کی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں کے چاراراکین نے مہوا موئترا کی حمایت میں ووٹ دیا، لیکن کانگریس رکن پارلیمنٹ پرنیت کور نے موئترا کی رکنیت منسوخ کرنے کے حق میں ووٹنگ کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ پرنیت کور کانگریس سے معطل ہیں۔
مہوا موئترا پر ہیں یہ الزام
آپ کو بتادیں کہ مہوا موئترا کے سابق پارٹنراور سپریم کورٹ کے وکیل جے اننت دیہادرائی نے موئترا پر پارلیمنٹ میں رشوت لے کرسوال پوچھنے کا الزام لگایا تھا۔ اس سے متعلق جانچ کے لئے انہوں نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط بھیجا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے کئی شواہد پیش کئے تھے۔ جے اننت دیہادرائ کی شکایت کی بنیاد پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے مہوا موئترا پرالزام لگایا کہ ہیرا نندانی گروپ کے سی ای او درشن ہیرا نندانی سے نقد اورمہنگے تحائف لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھتی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…