قومی

TMC has called a big meeting of party leaders: ٹی ایم سی نے 24 نومبر کو پارٹی لیڈروں  کے بڑے  اجلاس  کا کیا اعلان، SIR اور اسمبلی انتخابات کے لیےتیار کی جائے گی حکمت عملی

ترنمول کانگریس (TMC) نے 24 نومبر کو پارٹی کی اب تک کی سب سے بڑی اندرونی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ اجلاس ورچوئل طور پر ہوگا اور اس میں ریاست بھر کے 10 ہزار سے زائد ضلعی، بلاک، پنچایت اور بوتھ سطح کے لیڈر شامل ہوں گے۔ میٹنگ کی صدارت خود پارٹی کے نیشنل جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر کے رکن اسمبلی ابھیشیک بنرجی کریں گے۔میٹنگ کا سب سے اہم حصہ پارٹی کا نیا پروجیکٹ، ووٹر لسٹ ریویو (SIR)، انٹیلی جنس اور ریسرچ ہوگا۔ ابھیشیک بنرجی اس شعبے کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اس کا مقصد ہر بوتھ تک سوشل میڈیا کی طاقت کے ساتھ ساتھ مخالف جماعتوں کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنا ہے۔

کمزور کارکردگی کے بعد چوکس ہوئی پارٹی

پارٹی حالیہ انتخابات میں کئی اضلاع میں کمزور کارکردگی کے بعد چوکس ہوگئی ہے۔ اجلاس میں ان تمام اضلاع کی نشاندہی کر کے وہاں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ووٹر لسٹ میں ایک بھی ترنمول حامی کا نام رہ نہ جائے، جس کے لیے گھر گھر جا کر خصوصی مہم چلائی جائے گی۔متواہ اکثریتی علاقوں اور شمالی بنگال کے تمام اضلاع کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی، کیونکہ ان علاقوں میں پارٹی کو مزید مضبوطی کی ضرورت ہے۔ تمام رکن اسمبلی، وزرا اور بڑے لیڈروں کے گزشتہ چھ ماہ کے کام کا سخت جائزہ لیا جائے گا۔ جو لیڈر میدان میں فعال نہیں دکھائی دیں گے، انہیں واضح وارننگ دی جائے گی۔

اسمبلی انتخابات تک کوئی نرمی نہیں

ذرائع کے مطابق، ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت کے بعد ہی پوری حکمت عملی تیار کی گئی اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے کام شروع کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد اب 2026 کے اسمبلی انتخابات تک کوئی نرمی نہیں برتی جا سکتی۔ اجلاس کے بعد ہر ضلع میں فوری کام شروع کرنے کے سخت ہدایات جاری کیے جائیں گے۔ موصولہ معلومات کے مطابق، یہ پہلی بار ہے جب ترنمول نے اتنے بڑے پیمانے پر ورچوئل میٹنگ کرکے پورے تنظیمی ڈھانچے کو ایک ساتھ جوڑا ہے اور ہر سطح کے لیڈر کو براہِ راست ذمہ داری سونپی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

12 minutes ago

Pandit Deendayal Upadhyaya: ’انتودیہ اور ایکاتم مانوواد…‘ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت…

1 hour ago