قومی

Sandeshkhali Case: سندیشکھلی معاملہ میں نیا موڑ، ٹی ایم سی نے این سی ڈبلیو چیف ریکھا شرما کے خلاف الیکشن کمیشن سے کی شکایت

لوک سبھا انتخابات کے درمیان مغربی بنگال میں سندیشکھلی کے معاملے  سے متعلق تنازعہ رکنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ سندیشکھلی کے اسٹنگ آپریشن کا مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، ٹی ایم سی نے قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن ریکھا شرما اور بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی اور مجرمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اپنی شکایت میں ٹی ایم سی نے سندیشکھلی کی خواتین کے خلاف جعلسازی، دھوکہ دہی، مجرمانہ دھمکی اور مجرمانہ سازش کا الزام لگایا ہے۔

ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں کہا، “عصمت دری کی جھوٹی شکایت درج کرنے اور کورے کاغذ پر دستخط لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا یہ عمل نہ صرف قانون اور اختیارات کا غلط استعمال ہے، بلکہ جعلسازی اور دھوکہ دہی جیسے جرائم کے مترادف ہے۔”

ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن سے ریکھا شرما، پریالی داس اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن سے گواہوں کو مزید دھمکانے اور جھوٹے الزامات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

این سی ڈبلیو نے دعویٰ کیا کہ خواتین کو اپنی شکایات واپس لینے پر مجبور کیا گیا اور اس معاملے کی الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ الیکشن کمیشن کو لکھے ایک خط میں، قومی کمیشن برائے خواتین نے کہا، سندیشکھلی کی خواتین کو ٹی ایم سی کارکنان اپنی شکایات واپس لینے پر مجبور کر رہے ہیں کیونکہ وہ مغربی بنگال میں حکمراں پارٹی ہیں۔

ترنمول کانگریس نے جمعہ (10 مئی) کو قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ٹی ایم سی کے مطابق، بہت سی خواتین نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی لیڈران نے انہیں دھوکہ دیا اور ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کروائی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

1 hour ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago