قومی

BRICS Summit 2026: برکس سربراہی اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت سکیورٹی، کئی سڑکوں پر ٹریفک پابندیاں، کون سے راستے رہیں گے متاثر؟

نئی دہلی: دہلی میں 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ اسی سلسلے میں دہلی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کے تحت آج ہفتہ (12 ستمبر) کو دارالحکومت کی کئی اہم سڑکوں پر ٹریفک سے متعلق پابندیاں نافذ رہیں گی۔بھارت منڈپم کے باہر دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس کی سواٹ ٹیموں کو بھی مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ کئی ممالک کے سربراہان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے آج دہلی پہنچنے کے پیش نظر دارالحکومت میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔برکس اجلاس کے باعث بھارت منڈپم، پرگتی میدان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کی آمدورفت خاص طور پر متاثر رہنے کا امکان ہے۔ دہلی پولیس نے کئی مقامات پر ڈائیورژن کا انتظام کیا ہے، جبکہ متعدد اہم راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کو کنٹرول کیا جائے گا۔

اہم راستوں پر ٹریفک کنٹرول

دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 9:30 بجے سے رات 12:30 بجے تک متعدد سڑکوں پر پابندیاں اور ڈائیورژن نافذ رہیں گے۔ ٹریفک ایڈوائزری کے نقشے کے مطابق وسطی دہلی کو شمالی، جنوبی، مشرقی اور مغربی دہلی سے جوڑنے والے کئی اہم راستوں پر بھی ٹریفک کو کنٹرول
کیا جائے گا۔ایڈوائزری کے نقشے میں متبادل راستوں کو نیلے رنگ، کنٹرول کیے جانے والے راستوں کو نارنجی، ممنوعہ راستوں کو جامنی رنگ جبکہ ڈائیورژن پوائنٹس کو سرخ ستارے سے ظاہر کیا گیا ہے۔

کون سے راستے رہیں گے متاثر؟

ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق بھارت منڈپم سمیت لٹینز دہلی اور اس کے آس پاس کے اہم راستوں پر ٹریفک پابندیاں اور ڈائیورژن نافذ رہیں گے۔ ان میں رنگ روڈ، متھرا روڈ، بھیرون مارگ، تلک مارگ، انڈیا گیٹ اور سی-ہیکساگون کا علاقہ، سردار پٹیل مارگ، پٹیل روڈ، این ایچ-48 اور پریڈ روڈ سمیت لٹینز دہلی کی کئی دیگر سڑکیں شامل ہیں۔ان راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کو ضرورت کے مطابق محدود یا متبادل راستوں کی جانب موڑا جا سکتا ہے۔ اس لیے ان علاقوں سے گزرنے والے مسافروں کو اضافی وقت لے کر سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متبادل راستوں کا کیا ہے انتظام؟

ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق وسطی دہلی کی جانب جانے والے مسافر بی ایس زیڈ مارگ، آئی ٹی او کے قریب آئی پی مارگ اور دہلی گیٹ جیسے متبادل راستوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مشرقی دہلی اور کناٹ پلیس جانے والے افراد سکندرا روڈ سمیت دیگر متبادل راستوں سے سفر کر سکتے ہیں۔نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن اور حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کے علاوہ ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے بھی متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کی مسافروں کو اہم ہدایت

دہلی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے گھر سے معمول سے کچھ زیادہ وقت پہلے نکلیں۔ پولیس نے لوگوں کو جہاں تک ممکن ہو، میٹرو کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے مقررہ متبادل راستوں کا استعمال کرنے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگامی اور ضروری خدمات سے متعلق گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر راستہ فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر دارالحکومت میں سکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے یہ اہم انتظامات کیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

7 hours ago