قومی

Spicejet Flight: برٹش ایئر ویز کے ٹرینی ٹکٹنگ ایجنٹ نے دوستوں کی ‘گرل فرینڈس’ کے لئے پھیلائی جھوٹی افواہ، پولیس نے کیا گرفتار

Indira Gandhi International Airport: دہلی پولیس نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (آئی جی آئی) پر اسپائس جیٹ کے کال سینٹر میں بم کی جھوٹی کال کرنے کے الزامات میں 24 سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایک افسر نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی۔ جمعرات کی شام طیارہ میں بم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد آئی جی آئی پر پونے جانے والی اسپائس جیٹ کی ایک فلائٹ کو خالی کراکر تلاشی لی گئی تھی۔ حالانکہ کچھ نہیں ملا تھا۔ ملزام کی پہچان دوارکا کے باشندہ ابھینو پرکاش کے طور پر ہوئی ہے۔ ابھینو پرکاش گزشتہ سات ماہ سے ڈی ایل ایف قطب پلازہ گروگرام میں برٹش ایئرویز کے ٹرینی ٹکٹنگ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر اپنے دوستوں کی معشوقہ (گرل فرینڈ) کی روانگی میں تاخیر کرنے کے لئے فرضی کال کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فرار چل رہے دو دیگر ملزمین کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے کے لئے الگ الگ مقامات پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

آئی جی آئی کے پولیس ڈپٹی کمشنر روی کمار سنگھ نے کہا کہ جمعرات کی شام آئی جی آئی کے اسپائس جیٹ کال سینٹر میں رات ساڑھے نو بجے پنے کے لئے پرواز بھرنے والے ایک طیارے میں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ آئی جی آئی پولیس اسٹیشن کے ساتھ ہی سی آئی ایس ایف کنٹرول روم کو فوراً الرٹ کیا گیا۔ کال کی سنگینی کو دھیان میں رکھتے ہوئے، سی آئی ایس ایف کے جوان فوراً کارروائی میں مصروف ہوگئے۔ اسپائس جیٹ کی فلائٹ میں 182 مسافر اور پائلٹ ٹیم کے اراکین سوار تھے، جنہیں فوراً آئیسولیشن میں لے جایا گیا۔

ایک افسر نے کہا کہ سبھی مسافروں اور ان کے سامان کی سی آئی ایس ایف کے ذریعہ پوری طرح سے جانچ کی گئی۔ طیارے کی بھی پوری طرح سے جانچ کی گئی، لیکن کوئی مشتبہ اشیاء یا چیز نہیں ملی۔ فلائٹ کو محفوظ کرنے اور سبھی مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بعد ایئر پورٹ پر سیکورٹی اہلکاروں نے اسپائس جیٹ کے افسران سے پوچھ گچھ کی۔

اس کے بعد 13 مارچ سے سیشن کا دوسرا حصہ شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کا یہ آخری بجٹ سیشن ہوگا، کیونکہ 2024 میں عام انتخابات ہونے ہیں، اس لئے یہ امید کی جارہی ہے کہ مرکز شہریوں کے لئے بڑی اسکیم کا اعلان کرسکتا ہے۔ اس بجٹ سے ملک کے نوکری پیشہ لوگوں کو کافی امیدیں ہیں۔ نوکری پیشہ لوگ انکم ٹیکس سلیب بڑھائے جانے کی امید کر رہے ہیں۔ وہیں تاجر طبقہ اپنے مطالبات سے متعلق امیدیں لے کر بیٹھا ہے۔ بزنس مین طبقہ کو امید ہے کہ وزیر خزانہ بجٹ پیش کرنے کے دوران جی ایس ٹی کم کرنے سے متعلق کچھ اعلان کریں گی۔ جانچ کے دوران، پولیس نے تکنیکی نگرانی کے ذریعہ سے اس نمبر کی جانچ کی، جس سے فرضی کال کی شروعات ہوئی تھی۔  یہ نمبر ابھینو پرکاش کے نام پر رجسٹرڈ تھا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ میں پرکاش نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بچپن کے دوست راکیش اور کنال سہراوت حال ہی میں منالی روڈ ٹرپ پر گئے تھے، جہاں ان کی دو لڑکیوں سے دوستی ہوگئی۔ دونوں لڑکیاں اسی اسپائس جیٹ فلائٹ سے پونے جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah in Jammu and Kashmir: جموں وکشمیر میں امت شاہ نے کہا- راجوری کے قصور واروں کو جلد ملے گی سزا، تین ماہ میں تیار ہوگا 360 ڈگری ایکشن پلان

ڈی سی پی نے کہا کہ ابھینو پرکاش کے دوستوں نے اسے بتایا کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ کچھ اور وقت گزارنا چاہتے ہیں، اس لئے انہوں نے دہلی سے ان کی روانگی میں تاخیر کا منصوبہ بنانے کے لئے اسے اکسایا۔ تینوں نے ایک نقلی بم بنانے کا ایک منصوبہ تیار کیا۔ دوستوں کے کہنے پر پرکاش نے اسپائس جیٹ کے کال سینٹر پر پرواز منسوخ کرنے کے ایک مقصد کے ساتھ بم ہونے کی جھوٹی کال کی۔ پرکاش نے فون پر کہا کہ فلائٹ میں بم ہے اور جب اسپائس جیٹ کے افسران نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے ان کی کال کا جواب نہیں دیا۔ ڈی سی پی نے کہا، ملزمین نے طیارے میں سوار ان لڑکیوں سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے اپنے اس عمل کو انجام دینے کا جشن بھی منایا۔ افسر نے کہا، جب کنال اور راکیش کو پتہ چلا کہ پرکاش کو گرفتار کرلیا گیا ہے تو وہ فرار ہوگئے۔ انہیں پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

28 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

1 hour ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

1 hour ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago