Nitin Gadkari Threat: مرکزی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری (Nitin Gadkari) کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ وہ (نتن گڈکری) آج صبح (ہفتہ) 11:30 بجے ناگپور کے کھاملا علاقے میں واقع اپنے دفتر میں تھے۔ اس دوران انہیں دھمکی دینے والے شخص نے دو بار کال کیا۔ نتن گڈکری نے خود اس کی جانکاری دی، جس کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ فی الحال پولیس نے ان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ ان کے دفتر کے پاس بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دھمکی والے فون آج صبح ساڑھے 11 بجے سے 12 بجے کے درمیان آئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہفتہ کے روز (14 جنوری) کو 11:30 بجے سے 12:30 بجے کے درمیان دو بار نتن گڈکری کے دفتر میں دھمکی آمیز کال آئے، جس میں ہمیں پھروتی دو نہیں تو مرکزی وزیر نتن گڈکری کو جان سے مار دیں گے، ایسی دھمکی دی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ داؤد ابراہیم کا نام بھی لیا گیا۔
تین بار دھمکی کی کال آنے کے بعد نتن گڈکری کے دفتر نے دھمکی کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس وقت سینئر پولیس افسر نتن گڈکری کے دفتر میں پہنچے ہیں اور جانچ جاری ہے۔ افسران نے بتایا کہ دھمکی ملنے کے بعد نتن گڈکری کے آفس اور رہائش گاہ کے آس پاس سیکورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔ معاملے میں ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق، نتن گڈکری کو دھمکی والی کال کرناٹک کے ہبلی سے کی گئی تھی۔ کال کا نمبر اور تصویر پولیس کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…