قومی

Threat before Independence Day: یوم آزادی سے قبل دہلی میں 6 مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای-میل نے مچائی ہلچل، سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ

یوم آزادی سے پہلے دہلی میں ہائی کورٹ سمیت 6 مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیاں ان دھمکیوں کے بعد حرکت میں آگئیں، دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ یوم آزادی سے عین قبل دارالحکومت میں ہائی کورٹ سمیت 6 مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکیاں آتے ہیں سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں اور سیکورٹی چیکنگ تیز کردی گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کو یہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی، جس کے بعد وہاں معیاری سیکورٹی پروٹوکول کو نافذ کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈز نے ہائی کورٹ کے احاطے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ای میل میں دہلی کو خالصتان میں تبدیل کرنے کا ذکر ہے اورساتھ ساتھ  دہلی ہائی کورٹ، ضلعی عدالتوں، لال قلعہ اور ٹرینوں پر حملوں کی دھمکی دی گئی ہیں۔

ای میل میں کیا کیا لکھا ہے

 ای میل میں موضوع لائن میں ’’BOMB Blast Delhi High Court @ 2:11PM‘‘ لکھا ہے۔ ای میل میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 15 اگست کو دھماکہ ہوگا۔ ساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے سکھوں سے متعلق مقدمات میں انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ای میل میں دہلی ہائی کورٹ کا نام لکھ کر کہا گیا ہے کہ عدالت میں سکھوں کے خلاف چل رہے معاملوں اور 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق معاملات میں انصاف سے انکار کیا گیا ہے۔ ای میل میں اسی کو حملے کی وجہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ہائی کورٹ کے ساتھ ضلعی عدالتوں کے نام بھی شامل

ای میل میں لال قلعہ کا بھی ذکر ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ لال قلعہ پر نشانہ ہوگا۔ ای میل میں خاکی وردی پہنے لوگوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسے دھماکے کو انجام دینے کے لےے آرہے ہیں۔ دھمکی دینے والے نے صرف دہلی ہائی کورٹ کا ذکر نہیں کیا ہے بلکہ میل میں دہلی کی ضلعی عدالتوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات کہی گئی ہے۔  دھمکی صرف دہلی ہائی کورٹ تک محدود نہیں ہے۔ ای میل میں دہلی کی ضلعی عدالتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ضلعی عدالتیں سکھوں سے متعلق مقدمات میں انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہیں، اس وجہ سے ان پر حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ ای میل میں دہلی سے امبالہ تک چلنے والی ٹرینوں اور میٹرو خدمات کا بھی ذکر ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خالصتانی حامی عناصر دہلی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ٹرینوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

چھ مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی

جام نگر ہاؤس

دہلی ہائی کورٹ

جھنڈے والان فلیٹڈ بلڈنگ

ایم بی ساکیت آفس ڈی ایم دفتر

ٹرمینل 3، آئی جی آئی

ایس ڈی ایم آفس، دہلی کینٹ

سبھی مقامات پر فائر ٹینڈر بھیجی گئی ہیں، اب تک کی تفتیش میں کوئی مشکوک چیزنہیں ملی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

21 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

1 hour ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

1 hour ago