قومی

BRICS Chairman praises PM Modi: ’’اس مرتبہ ہندوستان ادا کرنے والا ہے نہایت اہم کردار‘‘، برکس کے چیئرمین نے کی پی ایم مودی کے اقدامات کی ستائش

برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ہرونش چاولہ نے برکس گروپنگ میں ہندوستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے قد اور اقدامات کی وجہ سے ہندوستان کو اس بار برکس میں اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 6 سے 7 جولائی تک ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والی 17ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے 5 سے 8 جولائی تک برازیل کا دورہ کریں گے۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ہرونش چاولہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان 2026 میں برکس سربراہی اجلاس کا میزبان ملک ہوگا اور اگلے سال اس گروپ کی صدارت کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستان 2026 میں برکس سربراہی اجلاس کا میزبان ملک بننے جا رہا ہے، اور ہندوستان اگلے ایک سال تک برکس کا چیئرمین ہوگا۔‘‘ چاولہ نے مزید کہا کہ ہندوستان کی چیئرمین شپ ایک اہم وقت پر آ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج تجارت میں ہندوستان کے غیر جانبدار موقف اور اہم کردار کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم صحیح وقت پر، تجارتی دنیا کے صحیح ماحول میں برکس کے چیئرمین کے طور پر وہاں موجود رہیں گے۔‘‘

وہیں برکس سربراہی اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ برکس کی اب تک کی سب سے تاریخی سربراہی کانفرنسوں میں سے ایک ہونے جا رہی ہے۔ اور نہ صرف اس لیے کہ پی ایم مودی وہاں جا رہے ہیں، بلکہ امریکہ نے پوری دنیا میں جو ٹیرف وار شروع کر رکھی ہے، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، جہاں تک برکس ممالک کا تعلق ہے، یہ سربراہی اجلاس بہت اہم ہو جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’لہٰذا اس سربراہی اجلاس کا نتیجہ جو بھی ہو، یہ اس بار بہت تاریخی اور بہت اہم ہو گا۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

6 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

7 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

7 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

7 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

8 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

8 hours ago