Happy Teachers Day 2023: ہندوستان کے دوسرے صدر اور پہلے نائب صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن اسکولوں اور کالجوں میں طلباء اپنے اساتذہ کے اعزاز میں تقاریر کر کے یا نظمیں سنا کر اپنے اساتذہ کو دل کی گہرایوں سے ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔سرو پلی رادھا کرشنن نائب صدر بننے سے پہلے تعلیمی اداروں سے ان کا گہرا تعلق تھا ۔ انہوں نے کئی کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء کو طویل عرصے تک پڑھایا۔
ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن 5 ستمبر 1888 میں تامل ناڈو ترمانی نام کے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق برہمن گھرانے سے ہے۔ وہ ایک غریب برہمن گھ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن ایک عظیم مفکر، فلسفی اور ملک کے پہلے نائب صدر اور دوسرے صدر رہے ہیں، یہی نہیں انہیں بھارت رتن سے بھی نوازا گیا ہے۔ یہ دن ہمارے اساتذہ کو مزید عزت دینے کا دن ہے۔ اس اس دن بچے اپنے پشندیدہ استا د یا استانی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ا س موقع پر مباحثے ، تقریر مقابلے وغیرہ مختلف پروگرام منعقد ہوتے ہیں ۔
ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کا سیاسی کیریئر
آپ سب جانتے ہیں کہ یوم اساتذہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 1952-1962 تک، انہوں نے ملک کے پہلے نائب صدر اور پھر 1962-1967 تک ملک کے صدر کے طور پر ملک کی خدمت کی۔ لیکن یہ ان کا سیاسی کیریئر ہے۔
ڈاکٹر سرو پلی رادھا اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے
ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کئی مشہور ہندوستانی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ ایک استاد کے طور پر ان کا کام عظیم اور شاندار تھا، انھوں نے جدید ہندوستانی تعلیمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا، ان کی شراکت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے اعزاز میں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا گیا۔
یوم اساتذہ ایک خاص موقع ہے، جب آپ اپنے اساتذہ کا احترام کر سکتے ہیں، جنہوں نے آپ کی زندگی کو صحیح شکل دی ہے۔ اساتذہ کا دن مختلف ممالک میں مختلف دنوں پر منایا جاتا ہے، لیکن ہندوستان میں یہ 5 ستمبر کو ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ اساتذہ ہماری حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں جو ہمیشہ ہمیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…