ہندوستان میں شدید ٹھنڈ کے مد نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔دہلی این سی آر میں سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کہرا بھی چھایا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کہا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک دھند کی صورت حال ایسی ہی رہے گی۔ اس کا اثر اب ٹرینوں،بسو ں اور پروازں پر بھی دیکھائی دے رہے ہے۔
وہیں دوسری طرف کہرے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہورہا ہے۔ٹریفک کافی سست رفتار سے چل رہا ہے۔ صبح کے وقت کوہرا کافی گھنا ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں کافی دقت ہو رہی ہے۔ ہماچل اور جموں کشمیر کی اونچائی والے علاقوں میں برفباری کا اثر نِچلےعلاقوں میں صاف طور دکھائی دے رہاہے۔
دارالحکومت دہلی(Delhi) میں 70 سے زیادہ لمبی دوری کی ٹرینیں 2 سے 6 گھنٹے کی دیری سے چلیں۔ 20 سے زیادہ ہوائی جہاز 15 سے 30 منٹ کی دیری سے اڑان بھری۔
دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری رہ سکتا ہے۔ آلودگی کی بات کریں تو دارالحکومت کی ہوا ایک بار پھر زہریلی ہو گئی ہے۔ آنند وہار علاقے کا AQI 413 کل شام 6 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت گھنے دھند کی وجہ سے ویزیبلیٹی(Visibility) 150-200 میٹر رہ
گئی ہے۔
سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔
ٹھنڈ میں اضافہ ہونے کی صورت میں لوگ الاؤجلا کر کسی حدتک ٹھنڈ کوکرنے کی کوشش کررہےہیں۔پنجاب حکومت نے 21 جنوری تک تمام اسکولوں کو صبح 10 بجے کھولنے کا حکم دیا ہے۔
–بھارت ایکسپریس
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…