بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیاں ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف پٹنہ میں ایک ریلی میں حصہ لیا۔ تیجسوی نے اس دوران وقف کو لے کر بیان دیا تھا۔اب بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے اس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔گورو بھاٹیہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ اس ملک کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وہ شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں۔ مولانا تیجسوی یادو کو آئین کا پتہ نہیں ہے۔ آر جے ڈی اگلے 50 سالوں تک بہار میں اقتدار میں نہیں آنے والی ہے۔ امبیڈکر جی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ تیجسوی یادو ہندو مسلم کی سیاست کر رہے ہیں۔
شرعیہ والوں کو پاکستان جانا چاہیے- گورو بھاٹیہ
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم انتخابی مہم کے لیے بہار ضرور جائیں گے، شرعیہ والے پاکستان جا سکتے ہیں۔ جس اسٹیج پر تیجسوی یادو تھے، وہاں شریعت نافذ کرنے کی بات ہوئی تھی۔ بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے تیجسوی پر حملہ کیا اور انہیں نویں فیل قرار دیا۔ بھاٹیہ نے کہا، بہار کے نویں فیل سابق نائب وزیر اعلیٰ ہندوستانی پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کو کوڑے دان میں پھینکنے کی بات کرتے ہیں۔ یہ نمازی بابا صاحب کے آئین کا احترام نہیں کرتے۔ ان کی سوچ حلالہ اور شریعت ہے۔
وقف قانون پر تیجسوی نے کیا کہا؟
تیجسوی نے اتوار کو کہاتھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔ تیجسوی بہار کی راجدھانی پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں ‘وقف بچاؤ، دستور بچاؤ’ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…