قومی

1st April 2026 Rule Changes: یکم اپریل 2026 سے تبدیل ہو گئے یہ 8 بڑے قواعد: آپ کی تنخواہ، ٹیکس اور جیب پر براہِ راست اثر، جانیے مکمل تفصیل

آج سے سال 2026 کے نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ عام طور پر ہر سال یکم اپریل کو کچھ نہ کچھ تبدیلی ہوتی ہے، لیکن اس بار تبدیلی معمولی نہیں بلکہ بڑی ہے۔ آج سے آپ کی سیلری سلپ سے لے کر نیشنل ہائی وے کے سفر تک بہت کچھ بدل چکا ہے۔پہلے سے مہنگائی سے جوجھ رہی عوام کو ایک اور دھچکا دیتے ہوئے مودی  حکومت نے کچھ ایسے سخت فیصلے کیے ہیں جن کا براہِ راست اثر آپ کی بچت اور ماہانہ بجٹ پر پڑنے والا ہے۔ آئیے آسان زبان میں سمجھتے ہیں کہ آج سے آپ کی زندگی میں کیا کچھ نیا ہونے جا رہا ہے۔

الوداع ‘انکم ٹیکس ایکٹ 1961’

سب سے بڑی خبر ٹیکس سے متعلق ہے۔ دہائیوں پرانا انکم ٹیکس ایکٹ 1961 اب تاریخ بن گیا ہے۔ اس کی جگہ اب انکم ٹیکس ایکٹ 2025 نافذ کر دیا گیا ہے۔ اب حساب ’ٹیکس ایئر‘  کے نام سے ہوگا۔ یعنی یکم اپریل 2026 سے شروع ہونے والے سال کو ’ٹیکس ایئر 2026-27‘ کہا جائے گا۔

کمرشل ایل پی جی مہنگی

مہینے کے پہلے دن ہی مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تیل کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 218 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں اب یہ سلنڈر 1883 روپے کے بجائے 2078.50 روپے میں ملے گا۔ جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں گزشتہ مہینے ہی 60 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ کمرشل گیس مہنگی ہونے سے باہر کھانا اور مٹھائی کی اشیاء مزید  مہنگی ہو سکتی ہیں۔

ہاتھ میں آنے والی تنخواہ  (In-Hand Salary) کم ہو سکتی ہے

اگر حکومت آج سے نئے لیبر کوڈ نافذ کرتی ہے تو آپ کی ان ہینڈ سیلری کم ہو سکتی ہے۔ نئے قواعد کے مطابق اب آپ کی بنیادی تنخواہ کل سی ٹی سی کا کم از کم 50 فیصد ہونی چاہیے۔ اس سے پی ایف اور گریجویٹی میں آپ کا حصہ بڑھ جائے گا۔ فی الحال ہاتھ میں کم رقم ملے گی، لیکن ریٹائرمنٹ کے وقت  ہیبڑی رقم حاصل ہونے کی امید ہے۔

ریلوے ریفنڈ کے قواعد سخت

ٹرین ٹکٹ منسوخ کرانا اب مہنگا پڑ سکتا ہے۔ انڈین ریلوے نے ریفنڈ کی نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ اگر آپ ٹرین چھوٹنے سے 8 گھنٹے کے اندر ٹکٹ منسوخ کرتے ہیں تو کوئی رقم واپس نہیں ملے گی۔ جبکہ 8 سے 24 گھنٹے پہلے منسوخی پر صرف 50 فیصد رقم واپس ہوگی۔ البتہ اب آپ ٹرین روانگی سے 30 منٹ پہلے تک بورڈنگ اسٹیشن تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایچ آر اے چھوٹ کے قواعد سخت

اگر آپ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور ٹیکس چھوٹ لیتے ہیں تو اب احتیاط ضروری ہے۔ صرف رسید دکھانے سے کام نہیں چلے گا۔ انکم ٹیکس محکمہ اب مکان مالک کا پین کارڈ اور کرائے کی ادائیگی کا ثبوت بھی طلب کرے گا۔

پین کارڈ بنوانا مشکل

اب پین کارڈ بنانے کے لیے صرف آدھار کارڈ کافی نہیں ہوگا۔ تاریخ پیدائش کے ثبوت کے طور پر برتھ سرٹیفکیٹ، دسویں جماعت کی مارک شیٹ یا پاسپورٹ لازمی ہوگا۔ بغیر مکمل دستاویزات کے نیا پین کارڈ بنوانا مشکل ہوگا۔

فاسٹ ٹیگ اور ہائی وے سفر مہنگا

سڑک کا سفر بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے فاسٹ ٹیگ سالانہ پاس کی قیمت بڑھا کر 3,075 روپے کر دی ہے۔ یہ پاس 200 بار ٹول کراسنگ یا ایک سال تک کے لیے کارآمد ہوگا۔

ڈیجیٹل ادائیگی پر ڈبل سکیورٹی

ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ صارفین کے قرض سے متعلق ڈیٹا ہر ہفتے رپورٹ کریں۔ اس سے CIBIL اسکور ہر ہفتے اپڈیٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ یو پی آئی اور کارڈ ادائیگی پر اب ٹو فیکٹر تصدیق لازمی کر دی گئی ہے تاکہ ڈیجیٹل فراڈ کو روکا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

30 minutes ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

2 hours ago

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

3 hours ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

4 hours ago