نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے اسپیس اسٹارٹ اپس کی جم کر تعریف کی۔ ملک کے 20 اسپیس اسٹارٹ اپس کے CEOs اور فاؤنڈرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ملک نے اسپیس سیکٹر میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آپ خطرہ مول لیجیے، حکومت آپ کے ساتھ ہے۔‘‘ بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے ملک میں ایسا ماحول بنانے کی بات کی جس سے دنیا بھر کا ٹیلنٹ بھارت کی طرف متوجہ ہو۔ اسٹارٹ اپس کے CEOs اور فاؤنڈرز سے گفتگو میں وزیراعظم نے پالیسیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اچھی پالیسیاں خطرہ مول لینے والوں کو اعتماد فراہم کرتی ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آپ نے ایک نئے شعبے میں ہمت دکھائی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ نے حکومت پر اعتماد کیا ہے۔ میرا ہمیشہ سے یہی خیال رہا ہے کہ ہم جو فیصلہ کریں، اس پر قائم رہیں۔ بار بار فیصلے تبدیل نہیں کرنے چاہئیں۔ اس سے وہ لوگ مطمئن رہتے ہیں جو خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ اگر ان کی غلطی سے کچھ غلط ہوجائے تو بات الگ ہے، لیکن کوئی ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ ہم اسی اعتماد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارت اسپیس سیکٹر میں دنیا بھر کے ٹیلنٹ کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے۔
Met India’s brightest space StartUps.
As always, came away impressed by their energy and ambition.
You would love their insights and optimism.
Do tell me…what excites you most about India’s space journey? #NationalSpaceDay pic.twitter.com/d1pDC0UZ6p
— Narendra Modi (@narendramodi) August 23, 2026
’بھارت میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے‘
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایسا ماحول اور نظام بنانا چاہیے کہ جب دنیا اسپیس سیکٹر کے بارے میں سوچے تو سب سے پہلے بھارت کی طرف دیکھے۔ کسی بھارتی اسٹارٹ اپ یا بھارتی اسپیس ایجنسی سے جڑنے کی خواہش ہونی چاہیے۔ ہم اس پورے ٹیلنٹ کو مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑی طاقت بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاگت کے معاملے میں ہم بہت سستے ہیں۔ ٹیلنٹ کے معیار پر کوئی شک نہیں ہے اور ہمارے ملک کے لوگوں میں خطرہ مول لینے کی فطری صلاحیت زیادہ ہے۔ اس لیے ہم جلد ہی اس شعبے میں اپنا خاص مقام بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے اٹل ٹنکرنگ لیبز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی بات کہی۔ اس سے بچوں میں کم عمری سے ہی اسپیس یعنی خلاء کے تئیں تجسس اور دلچسپی پیدا کی جا سکتی ہے۔
20اسٹارٹ اپس کےCEOاورفاؤنڈرزہوئے شامل
اس ملاقات میں 20 اسٹارٹ اپس کے CEOs اور فاؤنڈرز نے شرکت کی۔ ان میں اسکائی روٹ ایرو اسپیس، اگنیکُل کاسموس، پکسل، دھرووا اسپیس، گلیکسی آئی، پیئر سائٹ، بیلا ٹرکس ایرو اسپیس، دگنتارا، سیٹ شور، سوہورا ٹیکنالوجیز، منستو اسپیس، ایسٹروبیس، ٹیک می 2 اسپیس، ویوم آئی سی، کاسموسرو اسپیس، آربیٹ ایڈ ایرو اسپیس، اسکائی سرو (ہائی اسپیس)، سرینڈیپیٹی اسپیس، واسر لیبز اور مسٹ ای او شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…