دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اندر چل رہے چوری کے ریکٹ کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 8 لورڈس کو گرفتارکیا ہے۔ ان کے پاس سے 10 لاکھ روپئے کے سونے چاندی کے زیورات، 6 برانڈیڈ گھڑیاں، ایک آئی فون اورنقد کے طورپر 1.15 لاکھ روپئے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ سبھی مسافروں کے سامان چراتے تھے اوراسے لاکر اوردیگر مقامات پر چھپاکر رکھ دیتے تھے۔
اندرا گاندھی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں ان چوریوں سے متعلق چارمعاملے درج کئے گئے تھے اوراس کے بعد سے پولیس ان کی تلاش میں مصروف تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے ویجیلنس ٹیم کی مدد سے ایک لوڈرکو پکڑا، جس کی پہچان دیپک پال کے طور پرہوئی۔ چیکنگ کے دوران سیکورٹی افسر نے دیکھا کہ دیپک ایک مسافرکے رجسٹرڈ بیگ سے کچھ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رجسٹرڈ بیگ سے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا
سیکورٹی افسر نے دیپک کو مسافر کے رجسٹرڈ بیگ سے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، جس کے بعد ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بیگ سے سامان چوری کرنے کی بات کا اعتراف کرلیا۔ ساتھ ہی اس نے انکشاف کیا کہ وہ چوری کرنے کے دوران ہی دیگر ایئرلائنس اور ایجنسیوں کے 7 لورڈس کے رابطے میں آیا تھا۔ اس کے ساتھ ان لوگوں نے مل کر چوری کا ایک گینگ بنالیا اورمسافروں کے بیگ سے قیمتی سامان چرانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: Spicejet Flight: برٹش ایئر ویز کے ٹرینی ٹکٹنگ ایجنٹ نے دوستوں کی ‘گرل فرینڈس’ کے لئے پھیلائی جھوٹی افواہ، پولیس نے کیا گرفتار
کافی مشقت کے بعد ملی کامیابی
ایس ایچ او یشپال سنگھ کی قیادت میں ٹیم کی تشکیل کی گئی اورکئی ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی۔ کافی مشقت کے بعد پولیس کو کامیابی ملی اور 7 ملزمین پولیس کی گرفت میں آگئے۔ گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے والے 8 لوڈروں کی گرفتاری کے ساتھ آئی جی آئی ایئرپورٹ کی ٹیم ایئرپورٹ ٹرمنل کے اندر چل رہے چوری کے ریکٹ کا پردہ فاش کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس طرح سے آئی جی آئی ایئر پورٹ کی ٹیم نے چوری کے چار معاملوں کو کامیابی کے ساتھ حل کیا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…