قومی

The Woven Land Exhibition: اسلام اور مسلمانان ہند کی تاریخ پر مرکز جماعت اسلامی ہند کے کیمپس میں 5 روزہ نمائش کا آغاز

نئی دہلی: منگل کے روز جماعت اسلامی ہند کے مرکز، ابوالفضل انکلیو، اوکھلا میں ایک منفرد اوردلکش نمائش ’دی وون لینڈ‘ بھارت میں مسلم تاریخ کی عظیم الشان داستان کا افتتاح کیا گیا۔ اس نمائش میں زائرین کو بھارت کی تعمیروترقی میں مسلمانوں کی تاریخی خدمات کا تفصیلی اورجامع تعارف کرایا گیا۔ یہ نمائش ’انڈین ہسٹری فورم‘ کے زیراہتمام منعقد کی گئی۔ اس موقع پرکئی اہم شخصیات موجود تھیں، جن میں جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی، اجمیرشریف درگاہ کی انجمن کمیٹی کے سکریٹری مولانا سید سرورچشتی، مولانا اصغرعلی امام مہدی، سپریم کورٹ کے سینئروکیل شمشاد عالم سمیت دیگردانشوراورسماجی لیڈران شامل رہے۔

یہ نمائش بھارت میں اسلام کی آمد سے لے کر مختلف شعبوں میں اسلام اورمسلمانوں کی ہمہ جہت خدمات کو اجاگرکرتی ہے۔ انتہائی خوبصورتی سے ترتیب دی گئی اس نمائش میں مختلف ماڈلز، پینٹنگس، چارٹس اورویڈیوزکے ذریعے تعلیم، تجارت، سماجیات ، سیاست ، آرٹ اینڈ کلچر، روحانیت، معاشرت وغیرہ میدانوں میں مسلمانوں کے کارناموں اورخدمات کو پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نمائش میں فنِ تعمیر، ثقافت، زبان کی ترقی اورسائنس وفلکیات میں ہونے والی پیش رفت کا بھی احاطہ کیا گیا۔

نمائش کے ذریعہ ایک متوازن اورحقائق پرمبنی نقطۂ نظر پیش کیا گیا

اس نمائش کے ذریعہ ہندوستان میں اسلام اورمسلمانوں کی تاریخ کو ایک متوازن اورحقائق پرمبنی نقطۂ نظرکے ساتھ پیش کیا گیا۔ انڈیا ہسٹری فورم کے کنوینرڈاکٹرشاداب موسیٰ نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد ملک کی تعمیروترقی میں گزشتہ 1400 سالوں میں اسلام اورمسلمانوں کی جانب سے انجام دی گئی ہمہ جہت تاریخی خدمات کوعوام تک پہنچانا ہے تاکہ حقیقی تاریخ عوام و خواص تک پہنچ سکے اورسماج میں تاریخ کی بنیاد پرپنپ رہی دوریوں اورغلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

نمائش سے کب اورکیسے اٹھاسکتے ہیں فائدہ؟

یہ نمائش 19 اپریل 2026 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی اورروزانہ صبح 10:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک دیکھی جا سکے گی۔ نمائش کے پہلے دن مختلف شعبہائے حیات سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات، طلبا، نوجوان اورعام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منتظمین کی جانب سے طلبہ، محققین اورتاریخ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کوخصوصی دعوت دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ نمائش بڑی تعداد میں لوگوں کواپنی طرف متوجہ کرے گی اوربھارت کے بھرپوراورمتنوع تاریخی ورثے کوسمجھنے اوراس پربامعنی گفتگو کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago