نئی دہلی: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے نے دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام، ادارے کی پوری ٹیم اور دیوالی ملن تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے تکنیکی طور پر چار سال 22 اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگئے ہیں، جب کہ یکم فروری 2023 کو اس کا باضابطہ آغاز کیا گیا تھا۔ سی ایم ڈی اپیندر رائے نے کہا کہ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی شروعات اور اسے اس مقام تک پہنچانے کا کام کسی ایک شخص کی کوششوں سے ممکن نہیں ہوا۔ اس سفر میں بہت سے لوگوں نے مل کر اپنا کردار ادا کیا اور مشترکہ کوششوں سے اس خواب کو عملی شکل دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارے کی بنیاد رکھنے اور اس کے آغاز کے لیے کوششیں ضرور کی گئیں، لیکن اسے کامیابی سے ہم کنار کرنے میں پوری ٹیم کی محنت شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس کی پوری ٹیم کو دیوالی کی خصوصی مبارکباد
سی ایم ڈی اپیندر رائے نے بھارت ایکسپریس کی پوری ٹیم کو دیوالی کی ڈھیروں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے دیوالی ملن تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی تہوار کی مبارک باد دی۔ انہوں نے بالخصوص نیوز کے شعبے میں کام کرنے والے تمام افراد کو خصوصی طور پر دیوالی کی نیک خواہشات پیش کیں اور سب کے لیے خوشیوں، کامیابیوں اور روشن مستقبل کی تمنا ظاہر کی۔ دیوالی کے موقع پر سیاسی، سماجی اور کاروباری شعبوں سے وابستہ متعدد اہم شخصیات نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چار سال مکمل ہونے پر بھی ادارے کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کو مبارک باد دی اور نیٹ ورک کی کامیابیوں کو سراہا۔ بھارت ایکسپریس کے دیوالی ملن تقریب میں شریک مہمانوں نے ادارے کی پوری ٹیم اور ناظرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سیاسی رہنماؤں نے ادارے کی صحافتی شناخت کو سراہا
کانگریس رہنما اکھلیش پرتاپ سنگھ نے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چار سال مکمل ہونے پر بھی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصے میں بھارت ایکسپریس نے نمایاں بلندیوں کو چھوا ہے اور عوام کے درمیان اپنا اعتماد قائم کیا ہے۔ بی جے پی کی رکن اسمبلی شکھا رائے نے بھی ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس کے چار سال مکمل ہونے پر ادارے اور اس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ ورک نے بہت کم وقت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کیا ہے۔ بہار بی جے پی کے نائب صدر سنتوش رنجن رائے نے بھی ملک کے عوام کو دیوالی کی ڈھیروں مبارک باد پیش کی اور اس خوشی کے موقع پر سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شاہنواز حسین، سدھانشو متل اور ممتاز پٹیل نے پیش کیں نیک خواہشات
بی جے پی کے سینئر رہنما شاہنواز حسین نے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارک باد دینے کے ساتھ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چار سال مکمل ہونے پر سی ایم ڈی اپیندر رائے کو بھی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے عاریز حسین نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بی جے پی رہنما سدھانشو متل نے کہا کہ اتنے کم وقت میں بھارت ایکسپریس نے جو مقام حاصل کیا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے دیوالی کی روشنیوں کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح آج دیوالی جگمگا رہی ہے، اسی طرح بھارت ایکسپریس بھی ہمیشہ کامیابی اور ترقی کی روشنی سے منور رہے۔ کانگریس رہنما ممتاز پٹیل نے بھی ملک کے عوام، بھارت ایکسپریس کے ناظرین اور پوری ٹیم کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ادارے کے چار سال مکمل ہونے پر اپیندر رائے کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے نیٹ ورک کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی دی مبارک باد
بزنس ایکسپرٹ آکاش جندل نے دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ملک کے عوام کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو۔ انل سکسینہ نے بھی ملک کے عوام اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایکسپریس ہمیشہ سچائی کے ساتھ خبریں پیش کرتا ہے۔ آچاریہ منیش نے بھی دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چار سال مکمل ہونے پر اس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو نیک خواہشات پیش کیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راج کمل فلمز انٹرنیشنل نے واضح کیا کہ اس نے اپنی کسی بھی فلم کے…
ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق نے کہا کہ اُردو ایک اسی زبان ہے جس کو کبھی…
امریکہ کے ساتھ نئی بات چیت کے لیے ایران نے اپنا موقف واضح کر دیا…
سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…
جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…
چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…