قومی

Lok Sabha Election 2024: تیز دھوپ کے باوجود ووٹنگ کی رفتار نہیں ہو رہی کم، خواتین کی لمبی قطار، بزرگ بھی ڈال رہے ہیں ووٹ

Lok Sabha Election 2024: اتر پردیش میں دوسرے مرحلے کے تحت 8 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ صبح 11 بجے تک ان سیٹوں پر 24.31 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ امروہہ میں 28.45 فیصد رہا، جب کہ سب سے کم 22.74 فیصد باغپت میں رہا۔

علی گڑھ میں صبح 11 بجے تک 24.35 فیصد ہوئی ووٹنگ

علی گڑھ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ کی رفتار گزشتہ دو گھنٹوں کے دوران تیزی سے بڑھی ہے۔ 14 امیدوار میدان میں ہیں اور صبح 11 بجے تک 24.35 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ اس سیٹ پر بی ایس پی، ایس پی اور بی جے پی کے علاوہ 11 آزاد امیدوار ہیں۔

بلند شہر کے شکارپور اسمبلی حلقہ کے پہاسو بلاک کے گاؤں چھوٹا باس 199 پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا گیا۔ صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی۔ 199 پولنگ بوتھ پر خاموشی چھائی رہی۔ گاؤں میں سڑک کی خرابی کی وجہ سے گاؤں والوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا گاؤں کی ٹوٹی سڑک پر پانی جمع ہونے سے گاؤں والے ناراض ہیں۔ یہ معاملہ بلند شہر کے شکارپور اسمبلی حلقہ کے پہاسو بلاک کے پرائمری اسکول چھوٹا واس بوتھ 199 کا ہے۔

امروہہ کے گاؤں جھنڈی مافی کے لوگوں نے ووٹنگ کا کیا بائیکاٹ

امروہہ کے جھنڈی مافی گاؤں کے لوگوں نے کچی سڑک کے حوالے سے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ ایک گھنٹے تک ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم بھگت سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے راستے کو کنکریٹ بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد دیہی لوگ ووٹنگ کے لئے راضی ہوئے۔

 

یہ بھی پڑھیں- EVM-VVPAT پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، پرچیوں کی میچنگ، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ سمیت تمام مطالبات مسترد

9 بجے تک غازی آباد میں 10.67 فیصد اور گوتم بدھ نگر میں 12.08 فیصد ہوئی ووٹنگ

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ لوگ صبح سے ہی باہر نکل رہے ہیں اور اپنی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ نوئیڈا اور غازی آباد میں بوتھوں پر صبح سے ہی لائنیں نظر آتی ہیں۔ لوگ پہلے ووٹنگ پھر چائے-پانی کی  طرز پر اپنی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ صبح 9 بجے غازی آباد میں 10.67 فیصد اور گوتم بدھ نگر میں 12.08 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

13 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

46 minutes ago