قومی

Amit Shah on Veer Baal Diwas: مذہب اور وطن کی حفاظت کی علامت ہیں صاحبزادے، ان کی قربانی ہر نسل کو تحریک دیتی رہے گی: امت شاہ

نئی دہلی: ویر بال دوس 2025 کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سری گرو گوبند سنگھ جی کے صاحبزادوں کی بے مثال جرأت، عزم اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادوں کی شہادت آنے والی نسلوں کو ہمیشہ مذہب، وطن اور انسانیت کی حفاظت کے لیے ترغیب دیتی رہے گی۔

صاحبزادوں کی قربانی تاریخ کی نایاب مثال

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ گرو گوبند سنگھ جی کے ویر صاحبزادوں نے کم عمری میں ہی مذہب اور ملک کی حفاظت کے لیے جو عظیم قربانیاں دیں، ان کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتا گجری اور گرو گوبند سنگھ جی کی تربیت نے صاحبزادوں کے دلوں میں انسانیت کے تحفظ کے جو بیج بوئے، انہیں ظالم قوتوں کی سفاک اذیتیں بھی متزلزل نہ کرسکیں۔

ویر بال دیوس کا آغاز کیوں کیا گیا

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ چاروں صاحبزادوں کی قربانی کی داستان ہر نسل تک پہنچے، اسی مقصد کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے ویر بال دوس منانے کی روایت شروع کی۔ امت شاہ نے ویر بال دوس کے موقع پر گرو گوبند سنگھ جی، ماتا گجری اور ویر صاحبزادوں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے انہیں نمن کیا۔

نتن گڈکری کا خراج عقیدت

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی کے صاحبزادوں نے کم عمری میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دین اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانی دی۔ ویر بال دوس پر ان کی بہادری اور ایثار کو سلام۔

شیوراج سنگھ چوہان کا بیان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی کے چاروں صاحبزادوں نے ملک، دین اور سناتن ثقافت کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا مقدس ایثار قیامت تک وطن اور دین کے تحفظ کے لیے ہم سب کو رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔

یوگی آدتیہ ناتھ کا پیغام

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی کے چاروں صاحبزادوں کی قربانی، جرأت اور بہادری کی وہ لازوال داستان ہے جو نسل در نسل قوم پرستی، دین داری اور فرض شناسی کے راستے کو روشن کرتی رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago