دو دن کے وقفے کے بعد پیر کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔ اپوزیشن نے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال، این ای ای ٹی اور اگنی ویر جیسے مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران دونوں ایوانوں میں کافی ہنگامہ ہوا۔لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے مودی سرکار پر شروع سے آخر تک متعدد مسائل کھل کر اور جم کر حملہ کیا۔
ہم آپ کو گجرات میں ہرائیں گے۔راہل
راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس اور ای ڈی سب چھوٹے کاروباریوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، تاکہ ارب پتیوں کا راستہ صاف ہو۔ میں گجرات گیا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی ارب پتیوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔ اس پر کسی نے پوچھا کہ کیا ہمیں بھی گجرات جانا چاہیے؟ راہل گاندھی نے کہا کہ میں جاتا رہتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار ہم آپ کو گجرات میں ہرائیں گے۔ یہ لکھ کر لے لو کہ اس بار ہم آپ کو گجرات میں شکست دیں گے۔انڈیا الائنس آپ کو گجرات میں اس بار شکست دے گا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ منی پور مودی حکومت کیلئے وجود ہی نہیں رکھتا۔ انہوں نے ریلیف کیمپ میں جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں بھگوان کی طرف سے کیا ٹیوننگ ملی۔ رات 8 بجے بھگوان کا پیغام آیا ہوگا کہ مودی جی نوٹ بندی کریں۔ اوپر سے سیدھا پیغام آیا۔ان کے پاس اوپر سے کھٹا کھٹ کھٹاکھٹ پیغامات آتے ہیں۔اس پر سپیکر نے کہا کہ وزیراعظم قائد ایوان ہیں، ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے۔ راہل نے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں، میں یہ نہیں کہہ رہا، یہ ان کے الفاظ ہیں۔
جو لوگ خود کو ہندو کہتے ہیں، وہ تشدد کرتے ہیں:راہل
لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب کے لیے شکریہ کی تحریک پر بولتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ آئین پر منظم حملے ہو رہے ہیں۔ آئینی ادارے مسلسل حملے کی زد میں ہیں ۔وہیں دوسر ی جانب راہل نے حکمراں جماعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ خود کو ہندو کہتے ہیں وہ صرف تشدد اور تشددکرتے ہیں۔ اس پر ایوان میں کہرام مچ گیا۔ تو گاندھی نے مزید کہا کہ وہ شور مچا رہے ہیں کیونکہ تیر صحیح جگہ پر لگاہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…