قومی

US Illegal Immigrants: امریکہ سے 119 غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر آنے والا طیارہ آج امرتسر میں اترے گا، بھگونت مان نے پنجاب کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا

US Illegal Immigrants: امریکہ سے 119 غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر آنے والا ایک طیارہ ہفتے کی رات (15 فروری 2025) کو امرتسر ہوائی اڈے پر اترے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ ماہ امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طیارہ ہفتہ کی رات 10 بجے کے قریب ہوائی اڈے پر اترنے کی امید ہے۔

ملک بدر کیے گئے 119 افراد میں سے 100 کا تعلق صرف پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ ان میں پنجاب سے 67، ہریانہ سے 33، گجرات سے آٹھ، اتر پردیش سے تین، گوا، مہاراشٹرا اور راجستھان سے دو دو، اور ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے ایک ایک کا تعلق ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کے دوسرے گروپ میں ایک چھ سالہ بچی سمیت چار خواتین اور دو نابالغ شامل ہیں۔ ڈی پورٹ کیے جانے والے زیادہ تر کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا طیارہ جس میں کل 157 ڈی پورٹیز ہوں گے 16 فروری کو پہنچے گا۔

پنجاب کے سی ایم بھگونت مان نے اٹھائے سوال

اس سے قبل 5 فروری کو ایک امریکی فوجی طیارہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 104 ’’غیر قانونی تارکین وطن‘‘ کو لے کر امرتسر پہنچا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے تحت ان لوگوں کو ہندوستان ڈی پورٹ کیا تھا۔ دریں اثنا، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے جمعہ کو امرتسر ہوائی اڈے پر ’’غیر قانونی‘‘ ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر آنے والی ایک اور پرواز کے امکان پر سوال اٹھایا۔ مان نے مرکزی حکومت پر پنجاب کو بدنام کرنے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں- Book Fair in Uttarakhand: گاندھی اور نہرو پر مبنی کتابوں کی فروخت کی اجازت نہ ملنے پر پوڑی گڑھوال کا کتاب میلہ منسوخ

مان نے جمعہ کی شام امرتسر میں صحافیوں سے کہا کہ، بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہمیشہ پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہے۔ وہ ریاست کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت وہ پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مان نے مرکز سے یہ بھی پوچھا کہ دوسرے طیارے کو اتارنے کے لیے امرتسر ہوائی اڈے کو کس معیار کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرتسر کے انتخاب کا معیار کیا ہے؟ مرکز اور وزارت خارجہ مجھے بتائے۔ آپ نے قومی دارالحکومت کے بجائے امرتسر کا انتخاب کیوں کیا؟ یہ آپ نے پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے کے لیے کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago