مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود انوپریہ پٹیل نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں مرکزی حکومت نے صحت کے میدان میں بے مثال کام کیا ہے۔ حکومت 20 سال پرانی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے نئی نیشنل ہیلتھ پالیسی لائی ہے، جس کے تحت آج ہم ہر قسم کی صحت کی دیکھ بھال پر توجہ دے رہے ہیں۔
پریاگ راج پہنچیں انوپریہ پٹیل
انوپریہ پٹیل اتوار کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں واقع سرکٹ ہاؤس پہنچیں۔ اس موقع پر ’اپنا دَل‘ کے کارکنان اور ایم ایل اے کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں پہلے پورے ملک میں 7ایمس ہوا کرتے تھے، آج 23ایمس قائم ہوچکے ہیں۔ہر گاؤں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں 1.5 لاکھ سے زیادہ آیوشمان مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
مودی حکومت نے صحت کا نظام بدل دیا
انھوں نے مزید بتایا کہ ’’عام شہری 12 قسم کی صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پردھان منتری جن اوشدھی کیندر کے ذریعے عام لوگوں کو سستی قیمتوں پر ادویات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقصد صحت کی خدمات کو عام لوگوں کے لیے قابل رسائی اور سستا بنانا ہے۔ ہماری حکومت اس سمت میں بہتر کام کر رہی ہے۔ صحت کے شعبے میں بے مثال بہتری آئی ہے اور لوگوں کو ہر جگہ طبی سہولیات مل رہی ہیں۔‘‘
دریں اثنا انوپریہ پٹیل نے کل جماعتی وفود کے غیر ملکی دورے سے متعلق کانگریس کے بیانات کو بھی غیر ضروری قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپریشن سندور کا تعلق ملک کی عزت اور سلامتی سے ہے۔ کانگریس لیڈران اس معاملے پر غیر ضروری سیاست کر رہے ہیں۔ جن ممالک میں بھی یہ وفود گئے ہیں، وہاں دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پالیسی کو سراہا گیا ہے۔ وہ ممالک اس محاذ پر بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…
گوا میں راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے الزامات کو لے کر الیکشن کمیشن کو…
منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے اپنے ایک بیان میں کہا…