قومی

Jharkhand based Gang threatens to kill Pappu Yadav: پپو یادو نے لارنس بشنوئی کے خاتمے کا کیا تھا اوپن چیلنج، اب ملی جھارکھنڈ کے اس گینگ کی طرف سے دھمکی

دہلی: لارنس بشنوئی کے نیٹ ورک کو 24 گھنٹے کے اندر ختم کرنے کی بات کرنے والے رکن پارلمینٹ پپو یادو کو پیر (28 اکتوبر) کے روز گینگسٹر کی طرف سے دھمکی موصول ہوئی۔ دھمکی ملنے کے بعد پپو یادو نے پولیس کو اطلاع دی۔ مڈیا سے بات کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ مجھے دھمکی ملی ہے، میں نے اس کی اطلاع ڈی جی پی کو دے دی ہے۔

جھارکھنڈ کے بدنام زمانہ امن ساہو گینگ نے پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ پپو یادو نے لارنس بشنوئی کو دو ٹکا کا مجرم کہا تھا۔ اس کے جواب میں امن ساہو گینگ کے گرگوں نے پپو یادو کو سوشل میڈیا پر دھمکی دی ہے۔

جس نمبر سے ملی دھمکی، ڈی پی میں لگی تھی لارنس کی تصویر

پپو یادو کو واٹس ایپ پر کال کرکے دھمکی بھی دی گئی ہے۔ جس نمبر سے پپو یادو کو کال کیا گیا تھا اس کی ڈی پی میں لارنس بشنوئی کی تصویر ہے۔ مہاراشٹر میں اے این سی اجیت گروپ کے لیڈر اور بزنس مین بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا ہے۔

پورنیہ کے ایم پی پپو یادو کو مبینہ طور پر امن ساہو گینگ کی جانب سے ایک کال پر دھمکی دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف کوئی تبصرہ کرنے یا بولنے سے پہلے سوچ سمجھ لینا چاہئے، سمجھ رہے ہیں کیا کیا کہہ رہے ہیں ہم؟ اس پر پپو یادو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ سیاسی ٹویٹ ہے۔ لارنس بشنوئی سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے۔

’سدھر جاؤ نہیں تو ہم دیکھ لیں گے‘

ساہو گینگ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار فون کرنے کا مقصد یہی تھا، سدھر جاؤ نہیں تو آگے ہم دیکھ لیں گے۔ اس سے مجھے کوئی مطلب نہیں ہے اور نہ ہم سیاست سے جڑے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جو بھی میرے راستے میں آئے گا، تو آج جو ہو رہا ہے وہی ہوتا رہے گا۔

پپو یادیو نے لکھا تھا کہ ’’یہ ملک ہے یا ہجڑوں کی فوج‘‘۔ ایک مجرم جیل میں بیٹھ کر لوگوں کو چیلنج کر رہا ہے اور مار رہا ہے، سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کبھی موسے والا، کبھی کرنی سینا کا چیف، اب صنعتکار اور سیاست دان کو مروا ڈالا، اگر قانون اجازت دے تو میں 24 گھنٹے کے اندر لارنس بشنوئی جیسے دو ٹکے کے مجرم کے  پورے نیٹ ورک کو تباہ کر دوں گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

20 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

46 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago