قومی

India Innovates: ’بھارت انووویٹس‘ بھارت کی صلاحیتوں اور یورپی سرمایہ کاری کے درمیان ایک مضبوط پل ہے: نریندر مودی

نیس: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کے ساتھ مل کر ’بھارت اِنووویٹس‘ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم بھارت کی صلاحیتوں اور یورپی سرمایہ کاری کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہا ہے اور بھارتی نوجوانوں کو یورپی مہارت و تجربے سے جڑنے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ یہ اقدام بھارت اور فرانس کے درمیان اختراع اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہو رہا ہے۔

بھارت میں اسٹارٹ اپ انقلاب جاری

نریندر مودی نے کہا کہ اکیسویں صدی کا بھارت بڑی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہا ہے اور ملک میں ایک وسیع پیمانے پر اسٹارٹ اپ انقلاب برپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی نوجوان ایک نئے اندازِ فکر کے ساتھ انسانیت کو درپیش مسائل کے حل تلاش کر رہے ہیں اور عالمی معیار کے حل پیش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ’بھارت اِنووویٹس‘ کا مقصد انہی نوجوان اختراع کاروں اور ان کے عالمی معیار کے منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔

بھارت صرف صارف نہیں، حل فراہم کرنے والا ملک

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اب صرف نئی ٹیکنالوجی کا صارف نہیں رہا بلکہ عالمی سطح پر مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ایک ٹیکنالوجی پرووائیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے اور دنیا کو جدید اور مؤثر حل فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اختراع، تحقیق اور اسٹارٹ اپ کلچر بھارت کی ترقی کے اہم ستون بن چکے ہیں۔

ہند-فرانس تعلقات مشترکہ وژن پر مبنی

نریندر مودی نے بھارت اور فرانس کے تعلقات کو محض تجارت اور سفارت کاری تک محدود قرار دینے کے بجائے انہیں مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور مستقبل کے لیے یکساں وژن پر مبنی شراکت داری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھے ہیں اور اسی سال انڈیا-فرانس ایئر آف اِنووویشن کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے صدر ایمانوئل میکروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ’بھارت اِنووویٹس‘ پروگرام کا آغاز فرانس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تکنیکی اور اختراعی تعاون کی علامت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

4 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

4 hours ago