نئی دہلی: وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس نے اعلان کیا ہے کہ کمرشل ایل پی جی کا مجموعی کوٹہ بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے، تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے اور ایندھن کے بحران سے نمٹا جا سکے۔ حکومت کے مطابق پہلے سے دیے گئے 30 فیصد کوٹے کے علاوہ مزید 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جسے ترجیحی بنیادوں پر اُن شعبوں کو فراہم کیا جائے گا جہاں اس کی فوری ضرورت ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ کمرشل ایل پی جی کی اضافی فراہمی ہوٹل، ریستوران اور ڈھابے، صنعتی کینٹین اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس، ڈیری یونٹس، سرکاری سبسڈی والے کینٹین اور کمیونٹی کچن جیسے شعبوں کو دی جا رہی ہے۔ مہاجر مزدوروں کے لیے 5 کلو والے سلنڈر کے علاوہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو بھی خاص ترجیح دی گئی ہے، جہاں تقریباً 50 فیصد گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
سپلائی میں اضافہ، ریاستوں کو ہدایات
حکومت کے مطابق 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نئے رہنما اصولوں کے مطابق کمرشل ایل پی جی کی تقسیم کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 13,479 میٹرک ٹن ایل پی جی کی سپلائی کی گئی، جبکہ سرکاری تیل کمپنیاں دیگر علاقوں میں بھی گیس کی دستیابی یقینی بنا رہی ہیں۔
ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت کارروائی
حکومت نے بتایا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اترپردیش، تلنگانہ اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں اب تک 3500 سے زائد چھاپے مارے گئے اور تقریباً 1400 سلنڈر بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2000 سے زیادہ پیٹرول پمپ اور ایل پی جی ایجنسیوں کا اچانک معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ حکومت نے ایل پی جی کی طلب کو قابو میں رکھنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں ریفائنری پیداوار میں اضافہ، شہری علاقوں میں بکنگ کا وقفہ 21 دن سے بڑھا کر 25 دن اور دیہی علاقوں میں یہ مدت 45 دن تک کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مٹی کا تیل (کیروسین) اور کوئلہ جیسے متبادل ایندھن بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ریاستوں کو اضافی 48,000 کلو لیٹر کیروسین دیا گیا ہے۔
گھبراہٹ میں خریداری نہ کریں عوام
حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے باوجود ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھبراہٹ میں خریداری نہ کریں، افواہوں پر دھیان نہ دیں، آن لائن بکنگ کریں اور ہوم ڈیلیوری کا استعمال کریں۔ حکومت کے مطابق تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے اور کسی بھی قسم کی قلت پیدا نہ ہو۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…