وزارت داخلہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کی مشق کے لیے ریفرنس تارخ یکم اکتوبر 2026 ہوگی۔ وہیں لداخ اور دوسرے برفیلے علاقوں میں یہ تاریخ 1 مارچ 2027 ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتوں کی گنتی کے ساتھ ملک کی آبادی کی مردم شماری دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آبادی کی مردم شماری – 2027 کی حوالہ تاریخ مارچ 2027 کے پہلے دن کے 00:00 بجے ہوگی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی ریاستوں کے برف باری سے منسلک علاقوں کے لیے، یہ تاریخ اکتوبر 2026 کے پہلے دن کے 00.00 بجے ہوگی۔‘‘
2011 میں ہوئی تھی آخری مردم شماری
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ریفرنس تاریخوں کے ساتھ آبادی کی مردم شماری کرانے کا نوٹیفکیشن مردم شماری ایکٹ 1948 کے سیکشن 3 کے مطابق ’’عارضی طور پر 16.06.2025 کو سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔‘‘ واضح رہے کہ ہندوستان میں مردم شماری کی مشق، مردم شماری ایکٹ 1948 اور مردم شماری کے قواعد 1990 کی دفعات کے تحت کی جاتی ہے۔
ملک میں آخری مردم شماری 2011 میں دو مرحلوں میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2021 میں ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور کچھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکم اپریل 2020 سے فیلڈ ورک شروع ہونا تھا۔ تاہم ملک بھر میں COVID-19 وبائی مرض کے پھیلنے کی وجہ سے مردم شماری کی مشق ملتوی کرنی پڑی۔ حکومت نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا، مالی سال 2026-27 کے اختتام تک 114…
اساتذہ کی شدید کمی، بدحال اسکولوں اور تعلیمی سہولیات کے فقدان کے خلاف شروع ہونے…
جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس ابتدا ہی سے سپریم کورٹ کی نگرانی میں…