قومی

PM Modi Letter to VV Rajesh: ترواننت پورم میں بی جے پی کے ہیرو بنے وی وی راجیش، وزیراعظم مودی کا دل کو چھو لینے والا خط

سال 2026 کا آغاز کیرالہ کی سیاست میں ایک نئے دور کی علامت بن گیا ہے۔ ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں گزشتہ 45 برس سے جاری بائیں بازو کی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما وی وی راجیش نے میئر کے عہدے کا حلف لے کر تاریخ رقم کر دی۔ اس تاریخی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی نے وی وی راجیش کو ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والا خط لکھا، جو اس وقت خوب زیرِ بحث ہے۔

وزیراعظم مودی نے اپنے خط میں لکھا کہ تہواروں کے موسم اور سال 2026 کے آغاز کے درمیان ترواننت پورم جیسے عظیم شہر نے تاریخ کے نئے اوراق رقم کیے ہیں۔ انہوں نے وی وی راجیش کو میئراورمحترمہ جی ایس آشا ناتھ کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ کامیابی محض ایک انتخابی جیت نہیں بلکہ ایک ایسا سنگ میل ہے، جسے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے لکھا کہ شری پدمنابھ سوامی کے آشیرواد سے مقدس یہ سرزمین ہمیشہ مفکرین اور سنتوں کی رہی ہے اور ایسے شہر کی تائید حاصل ہونا باعثِ انکسار ہے۔

خط میں وزیراعظم  مودی نے کیرالہ کی پرانی سیاسی روایت پر سخت تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں تک بی جے پی کے کارکنوں نے مشکل حالات میں جدوجہد کی، جب کہ ریاست کی سیاست پر ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف کا غلبہ رہا، جنہوں نے بدعنوانی اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیا۔ وزیراعظم  مودی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ دہلی میں دوست اور کیرالہ میں دشمن ہونے کا ان کا یہ ‘فکسڈ میچ’ اب ختم ہونے والا ہے، کیونکہ کیرالہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

وزیراعظم  مودی کا یہ خط ملنے پر نو منتخب میئر وی وی راجیش جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے اسے وزیراعظم  مودی کی جانب سے کیرالہ کے لیے ‘نئے سال کا تحفہ’ قرار دیا۔ راجیش نے کہا کہ ترواننت پورم میں یہ سیاسی تبدیلی اچانک نہیں آئی بلکہ یہ بی جے پی کارکنوں کی دہائیوں کی محنت، جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

17 minutes ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

36 minutes ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

1 hour ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

1 hour ago