نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے تیراندازی کو مقبول بنانے کے لیے جنوبی ہند کے اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کامینینی کونڈیلا اور انل کامینینی گارو کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’’اپاسنا اور انل کامینینی گارو آپ سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی۔ تیراندازی کو فروغ دینے کے آپ کے مشترکہ اقدامات قابل ستائش ہیں اور اس سے بے شمار نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔‘‘
رام چرن کی وزیراعظم سے ملاقات
اس سے قبل اداکار رام چرن نے ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’انل کامینینی گارو کی قیادت میں منعقد ہونے والی دنیا کی پہلی آرچری پریمیئر لیگ کی کامیابی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ وزیراعظم کی رہنمائی اور کھیلوں کے تئیں ان کا جذبہ ہمیں دنیا بھر میں تیراندازی کی روایت کو محفوظ اور فروغ دینے میں مدد دے گا۔ ہم تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ذہنی و جسمانی صحت کے لیے مزید نوجوان اس شاندار کھیل سے جڑیں گے۔‘‘
دنیا کی پہلی آرچری پریمیئر لیگ دہلی میں جاری
واضح رہے کہ دہلی کے یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں دنیا کی پہلی پیشہ ورانہ تیراندازی لیگ، آرچری پریمیئر لیگ (APL) جاری ہے۔ جنوبی بھارت کے معروف اداکار رام چرن اس لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ اسی دوران رام چرن نے اپنی اہلیہ اپاسنا کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
راجپوتانہ رائلز اور مائٹی مراٹھا کے درمیان فائنل مقابلہ
آرچری پریمیئر لیگ بھارت کی پہلی فرنچائز پر مبنی تیراندازی لیگ ہے، جسے بھارتی تیراندازی فیڈریشن نے 2025 میں لانچ کیا۔ اس میں 6 ٹیمیں شامل ہیں: پرتھوی راج یودھا، مائٹی مراٹھا، کاکتیہ نائٹس، راجپوتانہ رائلز، چیرو آرچر، اور چولا چیفس۔ ان ٹیموں میں 36 بھارتی تیرانداز اور 12 بین الاقوامی کھلاڑی شریک ہیں۔ پہلے سیزن کا فائنل مقابلہ راجپوتانہ رائلز اور مائٹی مراٹھا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اختتامی تقریب میں نمایاں شخصیات کی شرکت
لیگ کے پہلے سیزن کی کامیاب تکمیل پر ایک تقریب اور پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکار رام چرن، بھارتی تیراندازی فیڈریشن کے خزانچی ڈاکٹر جورس، صدر ارجن منڈا، آرچری پریمیئر لیگ کے صدر انل کامینینی اور جنرل سکریٹری وریندر سچدیوا کے علاوہ کئی ممتاز ملکی و بین الاقوامی تیراندازوں نے شرکت کی۔
آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک سالانہ ثقافتی میلہ ’انتراگنی…
بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…
FRRO کی جانب سے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد معاملہ…
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) سے متعلق تینوں…
پریاگ راج میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)…