نئی دہلی: معروف شاعر، دانشور اورمفکر فرحت احساس کی تازہ تصنیف ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ کی رسم اجرا 25 دسمبر 2025 کو ان کے یوم ولادت کے موقع پر امبیسڈر ہوٹل، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس خوشگوار موقع پر اہل قلم، دانش وروں، ممتاز ادبی شخصیات اور ادب دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز شام 6 بجے مہمانوں کی آمد اور ضیافت سے ہوا، جبکہ باقاعدہ پروگرام کا آغاز شام 7 بجے شاعر اور ناظمِ تقریب چراغ شرما کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرحت احساس کی ادبی خدمات اور فکری قدروقیمت کا جامع تعارف پیش کیا۔
فرحت احساس کی شاعری اور شخصیت پر ڈاکیومنٹری
اس موقع پر فرحت احساس کی شاعری اور شخصیت پرمبنی ایک خصوصی ڈاکیومنٹری پیش کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد توجہ اور تحسین کے ساتھ دیکھا۔ کتاب کی باضابطہ رسم اجرا کے مرحلے میں فرحت احساس کے ہمراہ ریختہ فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور کریئیٹو ڈائریکٹر ہما خلیل،ریختہ فاؤنڈیشن کے بانی سنجیو صراف، معروف فکشن رائٹر خالد جاوید، اسما سلیم اور منیش شکلا اسٹیج پر موجود رہے، جہاں کتاب کی رونمائی عمل میں آئی۔
فرحت احساس کی شاعری اور فکری تنوع پر گفتگو
بعد ازاں منعقدہ اسپیکرز سیشن میں بینش خان، مقدسہ سلیم، اسما سلیم، خورشید اکرم اور خالد جاوید(بیسویں صدی فرحت احساس کے نام سے جانی جائے گی) نے فرحت احساس کی شاعری، ان کے فکری تنوع اور ادبی مقام پر سیر حاصل گفتگو کی اور انہیں عہدِ حاضر کی ایک منفرد، توانا اور بااثر تخلیقی آواز قرار دیا۔ تقریب کے اختتامی مرحلے میں فرحت احساس نے حاضرین سے خطاب کیا اور اپنی منتخب شاعری سنائی، جسے سامعین نے گہری توجہ اور بھرپور داد کے ساتھ سنا۔
سنجیو صراف کا اظہار تشکر
آخر میں سنجیو صراف نے اظہار تشکر پیش کیا اور فرحت احساس کے ساتھ اپنے دوستانہ مراسم کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ کلیات کے حوالے سے انہوں نے کہا: فرحت احساس کی کلیات ‘مجھکو مری یاد آرہی ہے’ اردو کے باب میں عظیم اضافہ ہے۔ یہ تقریب نہ صرف فرحت احساس کے یوم ولادت کی خوشی کا اظہار تھی بلکہ اردو زبان وادب کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی، امید ہے کہ ان کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ کو ادبی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…
دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور متعدد مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی…
اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…
نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…
شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال سے بھی بات…
گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…