قومی

Air India plane crash: حادثے کا شکار ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے نے کی تھی MAYDAY کال، جانیے کیا ہے اس کال کی اہمیت

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ، جس میں 242 افراد سوار تھے، احمد آباد سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے ایک بیان کے مطابق احمد آباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے B787 ہوائی جہاز نے ٹیک آف کے فوراً بعد ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو MAYDAY کال کی تھی، لیکن اس کے بعد ATC کو ہوائی جہاز کی طرف سے اور کوئی جواب نہیں ملا۔

کیا ہے MAYDAY کال؟

MAYDAY کال دراصل ایک ہنگامی صورت حال کی اصطلاح ہے جو ہوابازی اور بحری جہازوں میں استعمال ہوتی ہے۔ MAYDAY کال کا مطلب ہے کہ جہاز ایمرجنسی کی صورت حال میں اور اسے فوری مدد کی ضرورت ہے۔ یہ اصطلاح بین الاقوامی سطح پر معروف ہے۔ اسے انتہائی ہنگامی صورت حال میں ہی استعمال کیا جاتا ہے، جب طیارے کو فوری خطرہ ہوتا ہے۔ ایوی ایشن کے لحاظ سے یہ سب سے زیادہ ایمرجنسی کا اشارہ ہے۔ ہوائی جہاز کے پائلیٹ کو یہ لفظ تین مرتبہ بولنا ہوتا ہے۔

MAYDAY فرانسیسی لفظ ’’m’aider‘‘ سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے ’’میری مدد‘‘۔ ایک MAYDAY کال عام طور پر ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے اے ٹی سی یا قریبی دوسرے ہوائی جہاز کو منتقل کی جاتی ہے۔ اس اصطلاح کا استعمال ہنگامی صورت حال کو کم کرنے اور بروقت مداخلت کو یقینی بنانے کے لیے فوری مدد اور ترجیحی ہینڈلنگ کی درخواست کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ MAYDAY کال کا استعمال تب کیا جا تاہے، جب انجن کی خرابی، شدید موسم کا سامنا، ساختی خرابی یا ہوائی جہاز میں سوار طبی ہنگامی صورت حال پیش آ جائے۔ MAYDAY کال موصول ہونے پر، ATC اور دیگر متعلقہ حکام بچاؤ کی کوششوں کے تعاون کو ترجیح دیتے ہیں اور مصیبت زدہ ہوائی جہاز یا جہازوں کو ضروری مدد فراہم کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago