نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ عربی کے زیراہتمام سی آئی ٹی ہال میں حبیب ریاض سنابلی کی کتاب “گولڈن انگلش” (انٹرمیڈیٹ لیول) کی تقریب اجراء منعقد ہوئی، جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ عربی کے اساتذہ کرام اورپروفیسران نیزمختلف شعبے کے طلباء اورطالبات شریک تھے۔ تقریب کا آغا ز ثوبان احمد کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد تقریب کی کوآرڈینیٹر صائمہ نذیرنے مہمان خصوصی، صدر مجلس اور تشریف لانے والے معزز مہمانان کا استقبال کیا۔
محمود عالم (عربی گریجویشن، سال آخر) نے کتاب “گولڈن انگلش” کا تعارف پیش کیا نیز”گولڈن انگلش” کومرتب کرنے کی ضرورت اوراہمیت پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کتاب کے اہم فوائد اور خصوصیات کی جانب بھی اشارہ کیا، جن میں جامع سبق، سادہ اورآسان زبان، اورانتہائی موثرتربیتی تکنیک شامل ہیں۔ مجلس میں معززمہمانان اورشعبہ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ کرام نے کتاب کے ہاتھوں کتاب کا اجراء عمل میں آیا۔ اس کے بعد پروفیسرایوب احمد ندوی، شعبہ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ، مولانا محمد رحمانی مدنی، (صدرابو الکلام آزاد اویکننگ سینٹر)، ماسٹرثروت، استاد جامعہ اسلامیہ سنابل، شیخ ارقم رئیس مدنی، (عمید جامعہ اسلامیہ سنابل)، نے اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔ پروفیسرایوب احمد ندوی نے کہا کہ سچ میں یہ کتاب بالکل ویسے ہی ہے جیسا میں نے اس کتاب کے مقدمے میں لکھا ہے۔
مولانا محمد رحمانی مدنی نے حبیب ریاض سنابلی کواس کاوش پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ والد محترم علامہ عبد الحمید رحمانی رحمۃ اللہ نے جو درخت قائم کیا تھا، اس کے ثمرات آج بھی مسلسل دیکھنے کومل رہے ہیں اوران شاء اللہ ہمیشہ ملتے رہیں گے۔ اپنے خطاب میں ماسٹرروت نے حبیب ریاض سنابلی کی کاوششوں کوخوب سراہا اوراس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ہمیں کتابوں کو محض کمپیوٹرمیں رکھنے کے بجائے ہارڈ کاپی (اوراق) میں محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ مولانا ارقم رئیس مدنی نے اس مجلس میں شریک ہونے پراپنے فخرکا اظہارکرتے ہوئے عربی زبان میں خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران آپ نے اس امید کا اظہارکیا کہ یہ کتاب انگریزی زبان کی تعلیم میں معاون ثابت ہوگی۔
اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسرنسیم اخترنے کتاب کے مصنف حبیب ریاض سنابلی کو مبارکباد پیش کی۔ نیزجامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ عربی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کامیاب تقریب پراپنی مسرت کا اظہارکیا۔ اس دوران آپ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اپنے کورس کی کتابوں کو پوری دلجمعی کے ساتھ پڑھنا چاہئے اوران کوجوکچھ بھی کام دیا جائے اس کووقت پرکرنا چاہئے۔ اخیرمیں نادی الطلبہ، شعبہ عربی کے نائب صدرناصرانورنے کلمہ تشکرپیش کیا۔ واضح رہے کہ پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری صائمہ نذیرنے نبھائی۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…