نئی دہلی: ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرترن جیت سنگھ سندھوکوایک تحریری عرضداشت پیش کرکے لودھی روڈ کے جے پورپولوگراؤنڈ میں واقع 150 سال سے زائد قدیم ریس کورس مسجد کومنہدم ہونے سے بچانے کے لیے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ مسجد ایک باقاعدہ نوٹیفائیڈ وقف جائیداد ہے اوراسے دہلی حکومت کے نوٹیفکیشن میں گریڈ دوم کے تاریخی ورثے کی حیثیت بھی حاصل ہے۔
اے پی سی آرکے نیشنل سکریٹری ندیم خان کی جانب سے پیش کردہ عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مسجد کا اندراج دہلی انتظامیہ کے سرکاری گزٹ میں 8 ستمبر1977 کوسلسلہ نمبر18 کے تحت کیا گیا تھا۔ اس اندراج میں مسجد، حجرہ، کنواں اورقبرستان کا ذکرہے، جوتقریباً دوبیگھہ اراضی پرواقع ہے۔ عرضداشت کے مطابق یکم اکتوبر2026 کودہلی حکومت کے محکمہ شہری ترقیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بھی اس مقام کو’مسجد اور احاطہ‘ کے طورپرگریڈ دوم کے تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ایل اینڈ ڈی او نے دیگرافسران کے ساتھ مسجد کا لیا جائزہ
اے پی سی آرنے عرضداشت میں بتایا ہے کہ 17 اکتوبرکولینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایل اینڈ ڈی او)، نئی دہلی ریجن کے ڈپٹی افسرکنال بھاسکردیگرحکام کے ساتھ مسجد کے احاطے میں پہنچے تھے، جہاں مبینہ طورپرمسجد کومنہدم کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا گیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مسجد کومنہدم کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے اورنہ ہی اسے کبھی غیرقانونی تعمیریا ناجائزتجاوزات قراردیا گیا ہے۔ ایسے میں مسجد کومنہدم کرنے کی کوئی بھی کوشش غیرقانونی اورمن مانا اقدام ہوگی۔ عرضداشت میں اس بات پرخصوصی زوردیا گیا ہے کہ مسجد اوراس کے آس پاس آباد جھگی بستیوں کی قانونی حیثیت کوالگ الگ دیکھا جانا چاہئے۔ تنظیم کے مطابق اگران بستیوں کوہٹانے کا معاملہ زیرغورہے تواس کا اطلاق تاریخی مسجد پرنہیں کیا جا سکتا، کیونکہ مسجد ان بستیوں سے کہیں قدیم ہے اوراس کی اپنی مستقل قانونی حیثیت ہے۔ جھگیوں کوہٹانے سے متعلق عدالتی احکامات کی آڑمیں مسجد کو خالی کرانے یا منہدم کرنے کی کارروائی ان احکامات کے دائرے سے تجاوزہوگی۔
اے پی سی آرنے مسجد کونقصان نہیں پہنچانے کی اپیل کی
اے پی سی آرنے کہا کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظروقف جائیدادوں کے تحفظ میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کوبراہ راست لیفٹیننٹ گورنرسے رجوع کرنا پڑا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنرفوری ہدایات جاری کرکے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کوریس کورس مسجد منہدم کرنے سے روکیں اوراس تاریخی عبادت گاہ کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مسجد کی نوٹیفائیڈ وقف جائیداد اورگریڈ دوم کے تاریخی ورثے کی حیثیت کا احترام کیا جانا چاہیے اورملحقہ بستیوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کے نتیجے میں اس قدیم عبادت گاہ کونقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
میمورنڈم میں مسجد اور قبرستان کی موجودہ صورتِ حال پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجاب میں منشیات کے بڑھتے کاروبار کو لے کر…
سی جے پی لیڈر سورو داس اور آشوتوش رانکا نے اپنی عدالتی حراست کے خلاف…
لکھنؤ کے شیوا شرما کی موت کے معاملے میں مفرور شردھا دوبے کو اتر پردیش…
حکومت کا خیال ہے کہ بھارت-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات…
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ…