قومی

Terrorist Masood Azhar releases statement: مسعود اظہر نے ہندوستان کو دی دھمکی،کہا-ایسا قہر برسے گا کہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، سارے ضابطے ٹوٹ چکے ہیں

آپریشن سندور عالمی دہشت گرد اور جیش محمد کے چیف مسعود اظہر کا خاندان پوری طرح سے تباہ ہوگیا ہے۔ اس کے 10 خونی رشتہ دار ہلاک اور چار قریبی ساتھی بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس حملے اور ہلاکتوں پر مسعود اظہر تلملا اٹھا ہے اور اس نے اب ہندوستان کی حکومت کو دھمکی دی ہےاور کہا ہے کہ اس کا بدلہ ایسا ہوگا کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ مسعود اظہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انڈیا کیجانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 10 افراد اور 4 قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔ ان کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ، ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کے خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بچوں ،باپردہ خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،غم اور صدمہ اتنا ہے کہ ناقابل بیان ہے، مگر نہ افسوس ہے ،نہ مایوسی ،نہ خوف ہے اور نہ پسپائی، بلکہ بار بار دل میں آتا ہے کہ میں بھی مرجاتا،مگر اللہ نے موت کا وقت مقرر کررکھا ہے، ہمارے ایک گھر میں چار بچے تھے ،سات سال سے تین سال تک کے، وہ چاروں ہلاک ہوگئے ، ان کے والدین اکیلے ہوگئے ۔ مودی کے اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دئے ہیں ،اب کوئی وہاں رحم کی امید نہ رکھے، جامع مسجد سبحان اللہ کے بمباری سے شہید ہونے والے گنبد کا قہر وغضب دشمنوں پر ایسا برسے گا کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

واضح رہے کہ پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے 15 دن بعد ہندوستان نے دہشت گردی کے گڑھ میں گھس کر منہ توڑ جواب دیا ہے۔ آپریشن سندور کے تحت بھارت نے پاکستان کے اندر 100 کلومیٹر تک گھس کر لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیاہے۔ہندوستانی مسلح افواج نے ان دہشت گرد کیمپوں کی نشاندہی کی اور انہیں نشانہ بنایا جو ہندوستان پر کئی حملوں کے پیچھے تھے۔ اب خبر آ رہی ہے کہ اس عین کارروائی میں لشکر طیبہ کے دو ٹاپ کمانڈر مارے گئے ہیں۔ ان دونوں کو لشکر کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔

آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے دو ٹاپ دہشت گرد میں سب سے پہلا نام حافظ عبدالمالک کا ہے جو لشکر کے بڑے آپریشنل کمانڈر بتائے جاتے ہیں۔ وہ مریدکے میں لشکر کے ہیڈ کوارٹر ‘مرکز طیبہ’ میں موجود تھے جہاں یہ حملہ ہوا۔ دوسرا دہشت گرد مدثر تھا جسے لشکر کی غیر ملکی دہشت گردوں کی سازشوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔آپریشن سندور انٹیلی جنس ایجنسیوں اور فوج کے خصوصی دستوں نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی سخت پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اس قدم کے بعد ہندوستان نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور اپنے شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…

8 hours ago

Election Commission Dispute: ’کابینہ سکریٹری کو خط لکھنا پروٹوکول کے خلاف‘، الیکشن کمیشن کے سابق افسر محمد امین کا بڑا دعویٰ

الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…

8 hours ago

PM Narendra Modi: گرین انرجی اسکیم، 2035 تک 900 گیگاواٹ غیر فوسل توانائی کا ہدف حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت، پی ایم مودی

گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…

8 hours ago

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

9 hours ago