نئی دہلی : امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس ترین مذہبی مقام سری ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کے احاطے میں موجود سری اکال تخت صاحب پر آج آپریشن بلیو اسٹار کی 42ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر اکھنڈ پاٹھ کے بھوگ کی رسم ادا کی گئی اور بڑی تعداد میں سکھ سنگت نے تقریب میں شرکت کی۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ تقریب کے دوران دیے گئے بعض بیانات اور خالصتان حامی نعروں کے باعث علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا، جس کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکال تخت کے جتھیدار گیانی کلدیپ سنگھ گڑگج نے سکھ برادری کو اتحاد، اپنی مذہبی شناخت کے تحفظ اور پنجاب سے وابستگی برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سکھوں کا گھر ہے اور اس کی زمین اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا ہر سکھ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ نئی نسل کو اپنی مذہبی روایات سے جوڑنے کے لیے ہرمندر صاحب لے کر آئیں۔
Amritsar, Punjab: Pro-Khalistan slogans were raised at Sri Harmandir Sahib (Golden Temple) on the 42nd anniversary of Operation Blue Star pic.twitter.com/ty1xKNN4C2
— IANS (@ians_india) June 6, 2026
جتھیدار کے خطاب کے بعد بعض افراد کی جانب سے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ اس دوران کئی لوگ تلواریں لہراتے اور مختلف پوسٹرز اٹھائے اکال تخت کے نیچے جمع ہوگئے، جس سے ماحول میں مزید گرمی پیدا ہوگئی۔ پولیس اور انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھی۔اپنے خطاب میں گیانی کلدیپ سنگھ گڑگج نے ’’جاگت جوت سری گرو گرنتھ صاحب ستکار (ترمیمی) ایکٹ 2026‘‘ پر بھی اعتراضات ظاہر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرو گرنتھ صاحب اور سکھ پنتھ سے متعلق معاملات کو قانونی دائرے میں لا کر مذہبی اداروں کے اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر سکھ برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔دوسری جانب گرم خیال تنظیم دل خالصہ کی جانب سے امرتسر بند کی کال دی گئی ہے، جس کے باعث شہر میں اضافی سیکیورٹی نافذ کر دی گئی۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی پانچ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جبکہ ہرمندر صاحب کے اطراف دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور تین خصوصی کمپنیاں نگرانی پر مامور ہیں۔
#WATCH | Amritsar, Punjab | Posters displaying Jarnail Singh Bhindranwale being distributed at Sri Akal Takht Sahib on the occasion of 42nd anniversary of Operation Blue Star and also the death anniversary of Bhindranwale, who was killed during the operation
Operation Blue Star… pic.twitter.com/pQtdhcJvbA
— ANI (@ANI) June 6, 2026
جتھیدار نے اپنے خطاب میں جون 1984 کے واقعات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں گیانی جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے، بھائی امریك سنگھ اور جنرل شبیگ سنگھ سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے اس واقعے کو سکھ تاریخ کا ایک اہم اور دردناک باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران خواتین نے بھی بڑی قربانیاں پیش کیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں سکھ شناخت اور روایات کو کمزور کرنے کی مختلف کوششیں کی گئیں۔ ان کے مطابق سکھ برادری مساوی حقوق رکھنے والے شہریوں پر مشتمل ہے اور وہ اپنے مذہبی اصولوں اور شناخت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ادھر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔ ہیریٹیج اسٹریٹ سمیت حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ 65 سے زائد مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ گولڈن گیٹ، پٹھانکوٹ-امرتسر اور ترنتارن-امرتسر شاہراہوں پر بھی سخت چیکنگ جاری ہے۔ ریلوے اسٹیشن، بس اڈے، درگیا نا مندر اور ہوائی اڈے پر مسافروں اور ان کے سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے، جبکہ عوام کو لاوارث اشیا سے محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…