نئی دہلی: بہاراسمبلی انتخابات سے قبل عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، لالوپرساد یادو کانگریس کو50 سے زیادہ سیٹیں دینے کے لئے تیارنہیں ہیں جبکہ کانگریس کچھ اہم سیٹوں پراپنی پکڑمضبوط رکھنا چاہتی ہے۔ اس درمیان پارٹی نے سابق مرکزی وزیراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ کوسرگرم کیا ہے، جواس معاملے کوحل کرنے کے لئے لالوپرساد یادوکے رابطے میں ہیں۔
ذارئع کے مطابق، اکھلیش سنگھ نے گزشتہ شام لالویادوسے ملاقات کی تھی اورآج بھی وہ اس موضوع پربحث کرنے کے لئے ان سے ملیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش سنگھ عظیم اتحاد کے لئے سیٹوں کے فارمولے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادوآج دیرشام دہلی جاسکتے ہیں۔ ان کی راہل گاندھی سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ اس میٹنگ میں عظیم اتحاد کے آئندہ انتخابی حکمت عملی اورسیٹوں کی تقسیم کے موضوع پرتبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔
عظیم اتحاد نے 2020 میں اپنایا تھا یہ فارمولہ
گزشتہ اسمبلی انتخابات 2020 میں آرجے ڈی اورکانگریس کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ-لیننسٹ (سی پی آئی-ایم ایل)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) اورکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) نے آرجے ڈی اورکانگریس کے ساتھ مل کرمقابلہ کیا۔ اس وقت آرجے ڈی کو144، کانگریس کو70، سی پی آئی-ایم ایل کو19، سی پی آئی کو6 اورسی پی ایم کو4 سیٹیں ملی تھیں۔
مکیش سہنی نے توڑلیا تھا ناطہ!
گزشتہ الیکشن میں مکیش سہنی عظیم اتحاد کی سیٹوں کی تقسیم والے دن پریس کانفرنس سے باہرنکل کرقومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل ہوگئے تھے۔ بی جے پی نے انہیں اپنے کوٹے کی 11 سیٹیں دی تھیں۔ اب عظیم اتحاد میں مکیش سہنی لمبے وقت سے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہیمنت سورین کی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اورپشوپتی پارس کی راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آرایل جے پی) بھی سیٹ ملنے پرعظیم اتحاد میں شامل ہونے کے لئے تیارہے۔
سیٹوں کی کیا ہے صورتحال
آرجے ڈی کے فارمولے کے مطابق، پارٹی اس بار138 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی، جو2020 کے مقابلے 6 سیٹیں کم ہیں۔ کانگریس کو اپنی حصہ داری 70 سے گھٹا کر57 سیٹوں تک لانی ہوگی۔ سی پی آئی-ایم ایل کو بھی 19 کی بجائے 18 سیٹوں پراکتفا کرنا پڑے گا۔ مکیش سہنی کو16 سیٹیں لڑنے کی تجویزدی گئی ہے۔ سی پی آئی اورسی پی ایم کوپہلے کی طرح بالترتیب 6 اور4 سیٹیں دی جاسکتی ہیں۔ باقی بچی 4 سیٹوں میں سے 2-2 سیٹیں جے ایم ایم اورآرایل جے پی کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ ایک بحث یہ بھی ہے کہ لالوپرساد یادونے پشوپتی پارس کوعظیم اتحاد میں شمل کرنے کے لئے کہا ہے کہ وہ آرجے ڈی میں اپنی پارٹی کا انضمام کریں۔ پشوپتی پارس اپنے بیٹے کوالیکشن لڑانے سے متعلق پریشان ہیں، جہاں موجودہ وقت میں آرجے ڈی کے رام ورچھ سدا رکن اسمبلی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…
کانگریس لیڈر نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی اور انتخابی کمیشن کے اندر اختلافِ رائے…
ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…
ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…